امریکا میں تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورز سے متعلق سخت قوانین پر غور، بھارتی ڈرائیور متاثر ہونے کا امکان

image

امریکا میں تارکینِ وطن سے متعلق قوانین مزید سخت کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں، جن کے تحت بغیر لائسنس ڈرائیونگ، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ٹرک ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورز کی جگہ امریکی فوج کے سابق اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق اگر یہ تجویز نافذ ہوتی ہے تو امریکا میں کام کرنے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی ٹرک ڈرائیور اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ایسے غیر قانونی تارکینِ وطن ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو سڑک حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض ڈرائیور ٹریفک سائنز تک درست طریقے سے نہیں پڑھ سکتے، جبکہ ان میں سے کچھ منشیات کے استعمال میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام بھارتی ٹرک ڈرائیورز سے متعلق کیسز، خصوصاً ٹریفک حادثات، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کے تناظر میں سخت جانچ کر رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو مختلف ممالک میں پابندیوں اور ملک بدری جیسے اقدامات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US