سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارت کی ہار اور پاکستان کی جیت کی میمز کافی وائرل ہیں، ایسے میں مومن ثاقب بھی پیچھے نہیں رہے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مومن ثاقب نے بھارتی مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام بنایا ہے، جس میں وہ بھارتی مداح کے ساتھ موجود ہیں۔
بھارتی مداح انگلینڈ سے بھارت کی عبرت ناک شکست کے بعد بستر مرگ پر ہے، جبکہ مومن اپنے بھارتی دوست کی خیریت دریافت کر رہا ہے۔
مومن کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ فائنل ہو، لیکن ہمارا ہو، مگر نہیں ہو رہا۔ میرے دوست کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر مجھے اچھا نہیں لگ رہا ہے۔
دوست کہہ رہا ہے کہ اب تو فینائل ہی کھا لیتا ہوں، جس پر مومن نے جذباتہ ہو کر کہا کہ برطانیہ سے بدلہ لیں گے، لگان فلم کی طرح ہم بھی بدلہ لیں گے۔
اس کے مومن نے اپنے بھارتی دوست کو گلے لگا لیا اور اسے دلاسہ دیتا رہا۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔