سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات موجود ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ ایک ایسی ہی طالبہ نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
رچنہ ٹاؤن کی ہونہار طالبہ ایک دن کے لیے ڈپٹی کمشنر مرویٰ بسرا نے میٹرک میں اعلیٰ کارکردگی دکھا کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔
صوبائی تقریری مقابلوں اور پینٹنگز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی مرویٰ کے والدین اس وقت پھولے نہیں سما رہے تھے جب بیٹی ایک دن کے لیے سرکاری افسر بنی، بطور سرکاری افسر مرویٰ نے مختلف کیسز پر بریفنگ لی اور افسران کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
ایک دن ک اعزازی ڈپٹی کمشنر بننا، پولیس افسران کا خراج تحسین پیش کرنا اور پروٹوکول کے ساتھ آنا، یہ سب دیکھ کر ان کے والدین کی آنکھوں میں آنسو اور سینہ چوڑا ہو چکا تھا۔
مرویٰ کا کہنا تھا کہ علم و تدریس کے میدان میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں جس پر میرے والدین کو مجھ پر فخر ہو، مرویٰ کی اس دلچسپ کہانی کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھا گئی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حامد شیخ نے اس قدم کو طالب علموں کے درمیان ایک موٹی ویشن کے طور پر قرار دیا ہے۔