ساس اور بہو کے درمیان ایک رشتہ ایسا ہوتا ہے جو کہ ہر بہو اور ساس میں مماثلت رکھتا ہے۔ لیکن ایک ایسی ہی بہو بھی ہے جس نے اپنی ساس کو ہی بے وقوف بنایا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک لڑکی جسے کہا جا رہا ہے کہ وہ بہو ہے، تیاری کر رہی ہے۔
کیا تیاری کر رہی ہے؟ یہ ہر ایک کو جستجو میں ڈال رہا ہے، کیونکہ یہ بہو اپنی ساس کو ڈرانے کی تیاری کر رہے یے۔
ساس بیگم گھر میں داخل ہونے والی تھی کہ اسی دوران بہو بیگم نے ساس کو بے وقوف بنانے کی تیاری کی، جس کے بعد کیا ہوا وہ تو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
لیکن صارفین کو بھی ہنسنے پر مجبور کر گیا، کیونکہ ساس بہو کے ڈرانے پر ڈر تو گئیں اور ان کا ردعمل بھی کافی دلچسپ تھا، تاہم اس کے بعد بہو بیگم ساس کی ڈانٹ کے خوف سے ایسے بھاگی، جیسے کہ پیچھے کتا لگ گیا ہو۔
صارفین کو یہ ویڈیو خوب بھا گئی ہے، جبکہ کئی افراد ساس بہو کے اس رشتے کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پا رہے ہیں۔