دُلہے کو پھولوں سے بھرا سہرا پہنایا جاتا تھا ۔۔ پہلے شادیوں میں کی جانے والی وہ چیزیں، جنہیں اب عجیب سمجھا جاتا ہے، دیکھیں پرانی ویڈیو

image

ایک وقت تھا جب شادی بیاہ کی تقریبات سادہ ہوا کرتی تھیں نہ ہی نمود و نمائش تھی اور نہ ہی زیادہ خرچہ۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی پرانی شادی کا کلپ دکھائیں گے۔

پرانی شادیوں کی خاص بات یہ تھی کہ اس دور میں موبائل فون جیسا فتنہ موجود نہیں تھا جو کہ ہر ایک دوسرے کو دور کرتا جا رہا ہے۔ ڈھولکی ہو یا پھر دلہے راجہ کو لانا ہو ہر ایک شخص ان لمحات کو اپنی آنکھوں میں قید کرتا تھا اور پھر خود بھی لطف اندوز ہوتا تھا۔

جیسا کہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین ڈھولکی کی رسم میں موجود ہیں جو کہ اب رسم کے طور سمجھی جاتی ہے۔ اس میں موجود خواتین کے لباس بھی ترجمانی کر رہے ہیں اس سنہرے دور کی جب ہلکے رنگ کے خوبصورت جوڑے خواتین کی خوبصورتی اور نزاکت کو مزید بڑھاتے تھے۔

اسی طرح بچوں کی رونق بھی شادیوں کو چار چاند لگاتی تھی، شادی بیاہ میں بچوں کی پکڑم پکڑائی تو جیسے روایتی تھی، مگر اب موبائل ہاتھ میں لیے بچے بھی کھان کھلنے کا انتظار کرتے ہیں۔

دلہے راجہ گلابوں سے بھرا سہرا پہنتے تھے، جس پر چمکیلی پٹی کا کم ہوتا تھا، یہ سہرے اب تو جیسے ناپید ہو گئے ہوں ی پھر انہیں اولڈ فیشن سمجھ کر کم تر سمجھا جاتا ہے۔ v لیکن اس ویڈیو میں موجود لمحات 90، 80 کی دہائی کے جنریشن کے یادگار لمحات تھے کیونکہ وہ وقت جب صرف محبت، خلوص اور سچائی کو چہرے پر بھی دیکھا جاتا تھا، اب ظاہر ہے شادی بیاہ کے گھر میں کوئی بڑا بوڑھا ناراض نہ ہو کہ ہمیں نہیں بلایا یا ہماری رضامندی کیوں نہیں لی، تو اس کے بغیر تو ہمارے شادی کو شادی مان ہی نہیں جاتا ہے، بہرحال یہ لمحات آج بھی یاد کیے جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US