ابو ایک بار شوگر ٹیسٹ کرا لیں ۔۔ بزرگ والد اور شادی شدہ بیٹے کے رشتے نے سب کو جذباتی کر دیا، دیکھیے ویڈیو

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ویڈیوز اس حد تک جذباتی ہوتی ہیں، کہ سب کی توجہ حاصل کر جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک والد اور بیٹے کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں والد بزرگی کے اس حصے میں پہنچ چکا ہے کہ اسے بیٹے کی مدد کی ضرورت ہے، دوسری جانب بیٹا بھی اپنا فرض پورا کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹا جو کہ شادی شدہ ہے اپنے والد کو جو لیٹے ہوئے ہیں ان ک شوگر چیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

لیکن والد بضد ہیں، کہ شوگر صبح ہی چیک کی ہے، اب دوبارہ چیک کیوں کر رہے ہو؟ جس بیٹے وضاحت دے رہا ہے کہ ابو صبح شوگر ٹیسٹ چیک نہیں ہوئی تھی اس لیں چیک کر رہا ہوں۔

لیکن والد بیٹے کی بات ماننے کے بجائے بیٹے پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں، یہاں تک کہ جب بیٹا قریب آ رہا ہے تو مار بھی رہے تھے۔ لیکن اس سب میں بیٹے کا عمل قابل دید ہے، جو کہ تھپڑ کھانے کے بعد بھی ناراض یا غصہ ہونے کے بجائے ہنس رہا تھا اور والد سے مزاق جاری رکھے ہوئے تھا۔

اس سے والد اور بیٹے کے درمیان چٹ پٹے رشتے کے بارے میں بھی پتہ چلتا ہے، جبکہ بیٹا والد کی خاطر ہار ماننے کو تیار نہیں تھا، والدہ بھی والد کو سمجھاتی رہیں لیکن والد ٹس سے مس نہیں ہوئے، ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کر رہے تھے اور والد کے لیے دعائے صحت بھی کر رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US