سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ اس حد تک منفرد ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک جنگلی کبوتر کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جو کہ حرم پاک میں سجدہ کر رہا ہے۔
غیر معمولی حرکت کرتا ہے کبوتر اُس وقت سب کی توجہ حاصل کر گیا، جب نمازیوں کے درمیان یہ کبوتر بجائے ڈر کے اڑے، اپنی جگہ پر موجود رہا۔
سامنے حرم کعبہ تھا اور یہ جنگلی کبوتر اپنی گردن موڑ کر زمین پر جھا گیا اور سجدے کی حالت میں چُپ چاپ مطمئن انداز میں اسی حالت میں رہا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ نمازی اس کبوتر کی ویڈیو بنا رہے ہیں اور وہ کبوتر ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے، اپنی جگہ پر موجود ہے۔
دوسری جانب دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ کوئی ٹرین کبوتر نہیں ہے، جسے سکھایا گیا ہو، جنگلی کبوتر ہے، جو کہ اپنی آزاد دنیا میں مگن رہتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی پسند کی جا رہی ہے، جبکہ وائرل بھی ہے۔