وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں تاکہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کو بہتر بنایا جاسکے۔
کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ کسی بھی سڑک کو کھودنے سے پہلے مکمل منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت نئے مین ہولز نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ کھلے مین ہولز کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے شہروں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوام کو سہولت اور تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
مریم نواز نے کہا کہ فائر سسٹم کا آڈٹ کیا جائے گا اور اس حوالے سے نئے ایس او پیز بھی مرتب کیے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جہاں شارٹ سرکٹ کا خدشہ ہو وہاں فوری طور پر مسئلہ حل کیا جائے۔