پاکستان میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہو جاتا ہے، ایسی ہی دلچسپ ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر پاکستان کے پہلاڑی علاقے چھانگا گلی کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں سڑکیں، گاڑیاں، گھر اور درخت ہر ایک چیز نے سفید برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔
سفید برف میں سڑکیں یوں معلوم ہو رہی ہیں کہ جیسے برف کا طوفان شہر کی طرف آ گیا ہے، اگرچہ سڑکیں اس حالت میں ہیں کہ سفر ممکن ہے تاہم پھر بھی ابتدائی
صورتحال میں ہی پاکستان میں برفباری کی صورتحال حیران کن ہے۔
چھانگا گلی کا شمار پاکستان کے بلند ترین سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے، جس کی اونچائی 2804 میٹر ہے، جبکہ اسی مقام پر برف باری اپنے زور پر بھی ہوتی ہے۔
صورتحال بابو سر ٹاپ پر بھی کافی دلچسپ اور خوفناک ہے، کیونکہ تیز ہواؤں کے ساتھ برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم تو خوشگوار ہو ہی گیا ہے تاہم شہریوں کے لیے مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برف باری کی کیا صورتحال ہے۔