سر پہ پگڑی باندھ کر نوٹ برسائے اور گھوڑے پر بیٹھ کر ڈانس بھی کیا۔۔ انضمام الحق کی بیٹی کی مہندی! ویڈیو وائرل

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جس میں گزشتہ روز مہندی کی تقریب تھی۔ انضمام الحق نے اس تقریب میں گھوڑے پر بیٹھ کر ڈانس کیا اور نوٹ برسائے۔ بیٹی کی شادی میں پگڑی پہنے انضمام الحق کی ویڈیو اس وقت خوب وائرل ہے۔ آپ بھی دیکھیں

پنجابی روایات کے مطابق پگڑی پہنی

انضمام الحق کی بیٹی کی شادی کی تقریبات اس وقت سرگودھا میں جاری ہیں جہاں پنجابی روایات کے مطابق والد، چچا اور قریبی مرد حضرات پگڑی پہنتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمان مرد سر پر پگڑی باندھے ہیں۔

بگھی میں سوار دلہا دلہن

دلہن عمیمہ حق اور ملک مسعود کھوکر کے بیٹے محسن مسعود ایک ساتھ اسٹیج پر بیٹھے اور خوبصورت بگھی میں انھیں ہال میں لایا گیا۔ واضح رہے کہ عمیمہ اور محسن کا نکاح کھوکھر فارم ہاؤس میں پہلے ہی ہوچکا ہے جبکہ ان کا ولیمہ سرگودھا میں 19 نومبر کو ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US