لوگ مجھے گینڈا بلاتے تھے، کہتے تھے راشن کھانے والا آگیا ۔۔ 55 کلو وزن گھٹانے والے کراچی کے نوجوان نے کیا چیز کھا کر وزن کم کیا؟

image

وزن کم کرنے کی بات کرنا آسان ہوتا ہےمگر جب اس پر کام کرنے کی بات آتی ہے تو انسان صرف سوچتا ہی رہ جاتا ہے۔ ایسا معاملہ سو میں سے ساٹھ فیصد لوگوں کے ساتھ پیش آتا ہے۔

مگر جو افراد وزن گھٹانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ان کے تیور ہی بدل جاتے ہیں اور سب کو فخر سے بتاتے ہیں کہ اتنے دنوں میں اتنا وزن کم کیا اور طرح طرح کرشماتی ٹوٹکے دوسروں سے شئیر کرتے ہیں۔

ایک ایسا ہی نوجوان سامنے آیا ہے جس نے اپنا وزن کم کیا۔ وزن کم کرنے کے ساتھ ہی چہرے میں بھی اتنی تبدیلی نمایاں ہوئی کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

آیئے اس نوجوان کی وزن کم کرنے کی کہانی جانتے ہیں کہ کتنے وقت میں اس نے کتنا وزن گھٹایا اور کس طرح یہ کام کیا۔

ڈیجیٹل پاکستان کے ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان زید نے اپنے وزن کم کرنے کے سفر کے بارے میں بتایا کہ میں اپنے وزن کے ساتھ جہاں بھی جاتا تھا وہاں لوگ میری بے عزتی کرتے تھے مجھے طعنے دیتے تھے کہ راشن ختم کررہا ہوں۔

بعد ازاں لوگوں کی باتوں سے تنگ آکر میں نے اپنے والدین سے مشورہ کیا کہ میں اپنا وزن کم کروں گا۔ زید کا کہنا تھا کہ بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل تھا، کپڑے صحیح نہیں آتے تھے پھر لوگ مذاق اڑاتے تھے اس وجہ سے میں نے ہمت کی اور وزن کم کیا۔

زید کا وزن 95 کلو تھا جس سے کم ہوکر اب 55 کلو ہوگا ہے۔ یعنی زید نے پورے 40 کلو وزن گھٹایا ہے جو کہ بہت بڑی اور کامیابی کی بات ہے۔

سونف، زیرہ، الائیچی، گرین ٹی یہ وہ چیزیں ہیں جن کے استعمال سے میں نے موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ سبز چائے کو اہمیت نہیں دیتے ہیں مگر یہ گرم چیز جب آپ کے جسم میں داخل ہوتی ہے تو چربی پگھلاتی ہے۔

بڑھتے وزن پر قابو پانے والے نوجوان زید درانی نے موٹاپے کا شکار افراد کو مشورہ دیا کہ یہ کام آسان ہے۔ بس آپ نے اپنے کھانے پینے کا خیال رکھنا ہے، کوئی ایسی چیز چھپ کر نہیں کھانی جس سے نقصان ہو کیونکہ یہ خود کی لڑائی ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US