یوں لگا اب بیٹا کبھی واپس نہیں آئے گا ۔۔ کئی سالوں بعد بیٹا اچانک گلی میں کھڑا ہو گیا، بڑی مشکلوں کے بعد ماں نے کیسے بچے کو پہچانا؟ دیکھیے جذباتی مناظر

image

ماں باپ اور بچوں کا رشتہ کچھ یوں ہے کہ جب کبھی صارفین ایسے لمحات کو دیکھتے ہیں، تو جذباتی ہوئے بغیر رہ نہیں پاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی بیٹے کی ویڈیو وائرل ہے، جو کہ کافی عرصے بعد اپنے والدین سے اچانک ملنے آیا ہے۔

روزانہ گلی میں کھڑے ہو کر بیٹے کو تکنے والی ماں آج بھی گلی میں کھڑی تھی، روزانہ کی طرح بیٹے کو تکنے والی ماں کو آج اندازہ ہی نہیں تھا کہ روزمرہ کی طرح اس بار بھی ماں کھڑی تھی مگر آج کچھ مختلف تھا۔

لیکن جب ماں نے بیٹے کے دوست سے بات کی تو انہیں خوب دعائیں دیں، اچانک ہی دوست نے اشارہ کیا تو سامنے بیٹا کھڑا تھا، بیٹے کو دیکھتے ہی ماں بے اختیار چیخ اٹھی، اپنی مامتا ٹھنڈی کرنے کے لیے ماں نے اپنے بچے کو گلے لگا لیا۔

یوں محسوس ہو رہا تھا کہ بیٹا اور ماں کافی سالوں سے ایک دوسرے سے نہ ملے ہوں، بیٹا تو جذبات پر قابو رکھے ہوئے تھا تاہم ماں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور رونے لگیں، یہاں تک کہ سسکیاں لینے لگی۔

اس سب منظر نے صارفین کو بھی جذباتی کر دیا تھا، دروازے پر بیٹے کو تکتی ماں کو آج بالآخر قرار آہی گیا تھا کیونکہ اس نے اپنے لخت جگر کو بحفاظت دیکھ ہی لیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US