سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق کئی ایسی معلومات ہے، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہے، جو کہ حیرت میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں وہ پاکستان کے دورے پر تھے۔
یہ بات ہے اُس وقت کی جب ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے اُس دورے کا حصہ تھے جو کہ انڈر 19 کے میچ کے سلسلے میں پاکستان آیا تھا۔
ویرات کوہلی کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جس میں اپنے جوانی کے دنوں میں تھے، جبکہ ان کے ساتھ دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں، پاکستان کے کیس مارکیٹ میں کوہلی موجود ہیں اور ایک اچھا وقت بتا رہے ہیں۔
ساتھ ہی اسی ویڈیو میں جب تمام کھلاڑی مارکیٹ میں موجود ہوتے ہیں تو پاکستانی 500 روپے کا کرنسی نوٹ بھی دیکھا گیا تھا۔
جبکہ دلچسپ بات تو یہ بھی ہے کہ رات کے وقت بھی کالا چشمہ لگائے ویرات سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑی سیر سپاٹے کا پلان بنا رہے تھے اور سواری کے انتظار میں تھے۔
بالوں کو لے کر کوہلی کافی حساس تھے، جب ہی وہ ساتھی کھلاڑی کے مزاق پر برہم بھی ہو گئے تھے، ایک گھر میں کی جانے والی دعوت کے موقع پر بھی ٹیم کے کھلاڑی خوشگوار لمحات کو انجوائے کر رہے تھے۔
دوسری جانب مارکیٹ میں جب ویرات کوہلی پہنچے تو عوام کی جانب سے پہلے تو حیرت کا اظہار کیا جا رہا تھا تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام بھی کوہلی کو نام سے بلا رہی تھی اور اپنی محبت کا اظہار کر رہی تھی۔