قبر کے کفن میں خط رکھ دیا ۔۔ مشہور شخصیات کا اپنے پیاروں کے ساتھ محبت کا اظہار، آخری بار کیسے الوداع کیا؟

image

مشہور شخصیات کے ساتھ کئی ایسے واقعات پیش آتے ہیں، جو کہ اپنے پیاروں کے آخری وقت اور تکلیف دہ لمحات پر سب کو افسردہ کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ارشد شریف:

پاکستان کے معروف صحافی اور اُن شخصیت میں شامل جو کہ ہر ایک کی پسندیدہ شخصیت بن چکے تھے، شہید ارشد شریف۔ جن کے جنازے میں عوام کی شرکت نے اس بات کو واضح کیا کہ عوام کس حد تک ان سے محبت کرتی تھی۔

ارشد شریف کے جنازے کو ان کے بیٹے آخری آرامگاہ تک لے کر گئے تھے، اس دوران ان کے بچے والد کے یے دعا بھی کرتے رہے اور اپنے بابا کا آخری بار دیدار بھی کرتے رہے۔

ارشد کے بچوں کی والد سے بے انتہا محبت نے سب کے دلوں کو موم کر دیا تھا۔

صباء قمر:

مشہور اداکارہ صباء قمر کے بھائی کا گزشتہ دن انتقال ہو گیا تھا۔ صباء قمر کے بڑے بھائی کا اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر انتقال ہو گیا تھا، جس نے سب کو حیران تو کیا ہی ساتھ ہی مداحوں کو افسردہ بھی کر دیا تھا۔

صباء قمر اپنے بڑے بھائی سے بے انتہا محبت کرتی اور بھائی بھی اپنی بہن کا خوب خیال رکھتے تھے۔ تاہم یوں اچانک بھائی کی رحلت نے بہن کو توڑ کر رکھ دیا ہے، بچپن سے اب تک بتائے اُن خوشگوار اور مشکل لمحات کو ایک ساتھ، یاد کر کے اب صباء اشکبار ہو جاتی ہیں۔

عامر لیاقت حسین:

عامر لیاقت حسین کے بیٹے احمد نے بھی اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب باپ کا جنازہ بیٹے نے خود پڑھایا۔

کہتے ہیں کہ جب جو جب کوئی اپنے پیارے کا جنازہ خود پڑھاتا ہے تو اس دعا بھی سچی ہی نکلتی ہے، احمد کے چہرے پر بھی والد سے محبت اور خلوص کے جذبات بخوبی دیکھے جا سکتے تھے۔

عامر لیاقت حسین کے بیٹے کے اس عمل نے سب کو جذباتی کر دیا تھا، کیونکہ بیٹے نے والد کی خواہش کو پورا کیا تھا، والد کا ارمان تھا کہ اُن کا لخت جگر ان کا جنازہ پڑھائے۔

شگفتہ اعجاز:

شگفتہ اعجاز بھی اپنی والدہ سے بے پناہ محبت کرتی تھیں، ان کی والدہ کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا۔

اداکارہ اپنی والدہ کو خود اپنے ہاتھ سے کھانا کھلا کر اپنی محبت کا اظہار کرتی تھیں، انہیں والدہ کی خدمت کر کے جو سکون ملتا تھا، وہ ناقابل بیان تھا۔

تاہم والدہ کے انتقال نے انہیں توڑ دیا تھا، وہ آج بھی سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ساتھ بتائے لمحات کو یاد کر کے اشکبار ہو جاتی ہیں۔

مائیکل جیکسن:

مائیکل جیکسن ویسے تو اپنے گانوں کی بدولت جانے جاتے تھے، تاہم ان کی اسلام میں دلچسپی بھی سب کے لیے حیرت کا باعث بن رہی تھی۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اکنامکس ٹائمز کے مطابق مائیکل نے اپنا نام تبدیل کر کے میکائیل رکھ لیا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ آخری رسومات بھی اسلام کے مطابق کی جائیں۔

موت سے چند ماہ قبل اسلام قبول کرنے والے مائیکل جیکسن (میکائیل) کو اچانک اسلام سے قربت ہونے لگی اور پھر اس حد تک متاثر ہوئے کہ مسلمان ہی بن گئے۔

لاس اینجلیس سے 5 میل کے فاصلے پر واقع میوزیم میں مائیکل جیکسن کی قبر موجود ہے، جس کے آس پاس رنگ برنگے شیشے بھی لگائے گئے ہیں۔ جبکہ مائیکل جیکسن کے بھائی مارلن نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹوں کے ایک خط والد کے کوفن میں رکھا جس میں لکھا تھا کہ "بابا ہم آپ سے پیار کرتے ہیں، پم آپ کو یاد کرتے ہیں"۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US