7 بیٹوں نے گھر سے نکال دیا۔ ملنے بھی نہیں آتے ۔۔ پاگل خانے میں بچوں کا انتظار کرتی ماؤں کی کہانی

image

ماں اپنے بچوں کے لئے ہر مشکل وقت کا سامنا کرلیتی ہے، وہ صرف اپنے بچے کی خوشی اور کامیابی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی کو دینے سے گریز نہیں کرتی۔ لیکن اولاد بڑھاپے میں ماں کو نہیں سنبھال پاتی۔ لاکھ ماں سے محبت کرنے والے بھی ان کو اس وقت اکیلا چھؤر جاتے ہیں جبکہ ان کو ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

ہم نے ڈراموں اور فلموں میں تو یہ دیکھا ہے کہ اولاد والدین کو اکیلا چھوڑ دیتی ہے، گھر سے نکال دیتی ہے یا اولڈ ہوم چھوڑ کر آ جاتی ہے اور کچھ اتنے بے ترس بچے ہوتے ہیں کہ وہ اپنے والدین کو پاگل قرار دے کر پاگل خانے چھوڑ جاتے ہیں۔ حقیقت اس ویڈیو میں بھی آپ دیکھ سکتے ہیں:

ایک دکھی ماں کہتی ہیں: " میرے 7 بیٹے ہیں اور میں فخر کرتی تھی کہ مجھ سے زیاہد خؤش نصیب عورت کون ہوگی جس کے 7 بیٹے ہیں اور وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہتے تھے لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ وہی بیٹے مجھے پاگل خانے کے دروازے پر چھوڑ کر چلے جائیں گے یہ کہہ کر کہ میں پاگل ہوں؟ کیا میری محبت کا صلہ یہی تھا کہ مجھے یوں چھوڑ دیا جائے۔۔ میرے شوہر نے دوسری شادی کی اور مجھ سے چھپایا اپنی دوسری بیوی کو رکھنے کے لئے مجھے گھر سے نکالنے کے لیے بیٹوں کے پاس چھوڑا اور بیٹوں نے مجھے میرے ہی گھر سے دربدر کردیا۔۔ کیا اب بچے اپنی ماؤں کو بھی نہیں برداشت کرسکتے کہ مجھے کھانا تک نہیں پوچھتے؟ میں پاگل نہیں بس بے گھر ہوں اور بچوں کی آس میں یہاں ہوں کہ شاید بچے مجھے لینے آ جائیں ۔۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US