امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دورہ کراچی: باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

image

کراچی (نومبر 22، 2022) –اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 17 تا 18نومبر سندھ کے دارلحکومت کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اہم ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیاں مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے معاشی اشترک اور صحت عامہ کے شعبہ جات میں مسلسل بہتری کیلئےتعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ دورہ کراچی کے موقع پر ڈونلڈ بلوم نے امریکی بزنس کاؤنسل، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اور کے ایف سی کیجانب سے قوت سماعت سے محروم بچوں کیلئے قائم کردہ اسکول کے اعلیٰ عہدیدارن و نمائندگان سے ملاقاتیں کیں اور باہمی شراکتداری کو مزید مستحکم بنانے کے لیئے جاری کاوشوں کا جائزہ بھی لیا۔

ڈونلڈ بلوم نے امریکی بزنس کاؤنسل میں صنعتی شعبہ جات کے سربراہان سے گفتگو میں اس اہم پہلو پر تبادلہ خیال کرے ہوئے کہ امریکااور پاکستان کی حکومتوں کیجانب سے پائیدار اور وسیع البنیاد معاشی ترقی کیلئے کس طرح مشترکہ کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم نےکہا کہ " پاکستان کیساتھ سبز اتحاد برقرار رکھنے کیلئے ہم پرعزم ہیں، امریکا سمجھتا ہے کہ سبز اتحاد پاکستان میں نجی شعبہ جات اور ماحول دوست زراعت کی ترقی و ترویج کیلئے کوشاں ہے۔"امریکا ایک طرف باہمی تجارت کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شراکتدار ہے، تو دوسری جانب امریکا ان ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہے، جن کی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے خدمات غیرمعمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ گذشتہ برسوں میں امریکا کیجانب سے پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔

pimg2]

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آغا خان ہسپتال کے نمائندگان کیساتھ ملاقات کی، جہاں انہیں طبی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جبکہ ڈونلڈ بلوم نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ امریکی مالیاتی کارپوریشن برائے ترقی کیجانب سے 2012ء میں آغا خان ہسپتال اور صحت عامہ سے متعلق سہولیات میں مزید بہتری و وسعت کیلئے 3 کروڑ ڈالرز کا قرضہ جاری کیا گیا۔ امریکا صحت عامہ کی سہولیات میں بہتری کیلئے پاکستان کیساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا رہا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قوت سماعت و گویائی سےمحروم بچوں کیلئے قائم کردہ اسکول کا دورا کیا اور کے ایف سی کے عملے کےہاتھوں بنے لذیذ کھانوں کا سوادلیا۔ وہ اس بات سے بے انتہا متاثر ہوئے کہ کے ایف سی نے نہ صرف سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی میں بھرپور عطیات دیئے، بلکہ قوت سماعت سے محروم افراد کو روزگار فراہم کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے کا راستہ دکھانے کی ذمیداری نبھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ امریکی حکومت کیجانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے 97 کروڑ ڈالرز جاری کیئے جاچکے ہیں، جبکہ امریکی عوام اور نجی شعبے کیجانب سے علیحدہ تین کروڑ 20 لاکھ سے زائد عطیات پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بھیج دیئے گئے۔

امریکی حکومت پاکستان کیساتھ تعلیم، شفاف توانائی اور صحت عامہ سے متعلق سرگرمیوں میں اشتراک سمیت عوامی سطح پر وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے کیلئے پرعز م ہے۔ ہم ساتھ ملکر دونوں ممالک کی اقوام کیلئے بہتر، خوشحال اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US