کراچی کے مصروف تجارتی مرکز صدر کوآپریٹو مارکیٹ کی چوتھی منزل میں آگ لگ گئی ہے جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
آگ کے باعث مارکیٹ کے اوپری حصے سے دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اضافی وسائل بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔