آج کے سوشل میڈیا کے دور میں کسی کو وائرل ہونے میں ذرا دیر نہیں لگتی۔ ذرا سی بات یا جملہ سوشل میڈیا پر تیر کی رفتار سے وائرل ہوجاتا ہے۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی ڈانس کی ویڈیو کے کافی چرچے ہو رہے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین لڑکی کے بارے میں جاننے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔
وائرل گرل ایک پرانے گانے (میرا دل یہ پکارے آجا) پر سلو موشن ڈانس سٹیپ کرتی ہے جسے لوگوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاکر کی ویڈیو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ اب بھارتی سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی لڑکی کا ڈانس مشہور ہوگیا ہے۔ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا کہ چند سال قبل پاوری گرل دنانیر مبین کی 7 سیکنڈز کی ویڈیو نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی تھی۔
مشہور ہونے والی یہ لڑکی کون ہے؟
ایک پاکستانی لڑکی کی ایک شادی کی تقریب سے ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی کیونکہ اس نے آنجہانی لتا منگیشکر کے کلاسک گانے، میرا دل یہ پکارے آجا کے ریمکس پر فری اسٹائل ڈانس کیا۔
انٹرنیٹ اس ویڈیو پر پاگل ہو گیا کیونکہ لڑکی نے آسانی سے ثابت کر دیا کہ ڈانس فلور کو جلانے کے لیے آپ کو کسی آئٹم یا پرجوش گانے کی ضرورت نہیں ہے۔
پرو پاکستانی سیب سائٹ کے مطابق وہ پراسرار لڑکی جس نے انٹرنیٹ پر اپنی بے ہنگم رقص کے جلوے سے آگ لگا دی ہے ان کا نام عائشہ ہے۔
عائشہ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی شوقین صارف ہیں، اور اگرچہ انسٹاگرام پر ان کی صرف 14 پوسٹس ہیں اور ابھی سے ان کے 248k فالوورز ہیں۔ ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نام مانو عائشہ ہے۔ جب کہ ان کے انسٹاگرام بائیو میں انہوں نے اپنا پیشہ آرٹسٹ لکھا ہے۔
عائشہ عرف منو کا تعلق اسلام آباد سے ہے، وہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ’اوئے عائشہ‘ کے نام سے ویڈیوز بناتی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے سرگرم ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی شہرت بیرون ملک اس وقت پہنچی جب انہوں نے لتا منگیشکر کے گانے پر منفرد انداز میں ڈانس کیا۔
ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی شادی کی تقریب میں اس کے ڈانس کی ویڈیو کو ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں 4.9 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی، بہت سے لوگوں نے مانو عائشہ کے رقص کو دوبارہ بنانے کی کوشش کی اور اس نرالے ڈانس کا اپنا ورژن شیئر کیا۔