مشہور اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے..

image

ملک کے مشہور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کراچی میں انتقال کرگئے۔ تھوڑی دیر قبل اداکار ذوالقرنین نے اس حوالے سے تصدیقی خبر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "آج میرا پیارا دوست اور بھائی اسماعیل تارا انتقال فرما گئے ہیں۔ ان کے لئے دعا کی گزارش ہے"

واضع رہے ملک کے تمام بڑے چینلز نے بھی اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔ اداکار اسماعیل تارا ففٹی ففٹی سے مزاحیہ اداکاری میں مقبول تھے۔

اسماعیل تارا کا تعلق بنیادی طور پر لاہور سے تھا۔ 16 نومبر 1949 کو پیدا ہوئے پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ مشہور مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی سے عوام کے دلوں میں گھر کرنے والے اسماعیل تارا کو شاندار اور منفرد اداکاری کی بدولت 4 نگار ایوارڈز سے نوازا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US