اللہ! اس کو اپنی رحمت سے محروم رکھ جیسے اس نے مجھے رکھا ۔۔ بھائی کی تدفین پر قبرستان جانے والی بہن نے اس کو سرِعام ایسا کیا کہہ دیا کہ سُننے والے تڑپ اُٹھے؟

image

باپ کے بعد بھائی ہی بہنوں کے سر کا تاج ہوتے ہیں۔ کہا جاتا ہے اگر کنواری لڑکی کے گھر میں باپ کی جوتی نہ ہو تو جوان بھائی کی موجودگی اسے دنیا کی نظروں اور باتوں سے بچاتی ہے اور معاشرے کی یہ حقیقت بھی ہے کہ بھائی ہی بہن کے سب سے بڑے محافظ ہوتے ہیں۔ لیکن اگر یہ بھائی ہی بہنوں کا ساتھ نہ دیں ان کے حقوق ادا نہ کریں، ان سے محبت نہ کریں تو بہنیں زندگی بھر خود کو اکیلا محسوس کرتی رہتی ہیں۔

ایک ایسا واقعہ بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا جہاں ایک بھائی نے بہن کو 30 سال باپ کی وراثت سے محروم رکھا اور وہ در در کی ٹھوکریں کھاتی رہی، لیکن بھائی نے ظلم کی انتہا کردی۔ اسلام نے بھی بیٹی کو وراثت میں جگہ دی لیکن مرد اپنی بے جا ہوس اور زیادہ حاصل کرنے کی خواہش میں بہنوں کو اس حق سے محروم کردیتے ہیں جو ایک بڑا گناہ ہے۔ ایک بھائی نے 30 سال بہن کو اس حق سے محروم رکھا تو بہن نے اس کی موت پر جنازے کے ساتھ قبرستان تک گئی اور جوں ہی اس کی تدفین ہوئی تو بہن نے قبرستان میں ہی زور دار آواز لگا کر بھائی کو بددُعا دیتے ہوئے کہ اے اللہ! اب یہ تیرے سپرد ہے تو عادل اور حاکم الحاکمین بھی ہے میں تجھ سے التجا کرتی ہوں کہ اسے اپنی رحمت سے محروم رکھ جیسے اس نے مجھے میرے والد کی وراثت سے 30 سال محروم رکھا۔آمین.

یہ واقعہ پیغام دیتا ہے کہ خُدارا بہنوں کا حق نہ کھائیں، انہیں والد کی جائیداد سے ہر گز دور نہ رکھا جائے اور انہیں اس حق کی ادائیگی بھی بروقت کی جائے تاکہ وہ در در کی ٹھوکریں نہ کھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US