مجھے وزیراعظم جیسا پروٹوکول دیا گیا تھا اور پھر ۔۔ دنیا کو حیرت میں ڈالنے والے پاکستانی مسٹر بین کی حقیقت کیا ہے؟ دیکھئے

image

اصلی مسٹر بین تو آج کل غائب ہی ہیں لیکن پاکستانی مسٹر بین کو دنیا بھر میں پہچان مل رہی ہے۔ حال ہی میں ورلڈ کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستانی مسٹر بین کو زمبابوے میں دیئے جانے والے پروٹوکول کی ویڈیو نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری وہ پہلے کبھی نہ دیکھی گئی ہوگی۔

زمبابوے کی عوام اور حکومت پاکستان کے مسٹربین کو اصلی مسٹر بین (روون ایٹکنسن) سمجھ بیٹھی تھی جس کے بعد دیسی مسٹربین کو زمبابوے میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مگر پاکستان سمیت پوری اس واقعے پر خوب لوٹ پوٹ ہوئی۔

آج ہم پاکستانی مسڑ بین کے بارے میں جانیں گے کہ وہ کیا کرتے ہیں ان کا اصلی نام کیا ہے اور انہیں روون ایٹکنسن کے کردار مسٹر بین کو کاپی کرنے کا آئیڈیا کیسے آیا؟

پاکستانی مسٹر بین کا اصلی نام آصف محمد ہے۔ آصف محمد نے بتایا کہ میں نجی ٹی وی چینل کے توسط سے مسٹر بین کے کردار کے لیے منتخب ہوا تھا کیونکہ میری شکل مسٹر بین روون ایٹکنسن سے بہت ملتی ہے۔

آصف محمد نے بتایا کہ وہ پراپرٹی کا بزنس کرتے ہیں اور اس کام کے سلسلے میں ان کا بیرونی ممالک بھی آنا جانا لگا رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر بین سے متعلقہ جو بھی پروگرام میرے پاس آتا ہے میں وہاں کام کے لیے جاتا ہوں۔

پاکستانی مسٹر بین کا کہنا تھا کہ میں نے اصلی مسٹر کا روپ اور اداکاری اپنانے کے لیے کافی اسٹڈی کی تھی۔ انہوں نے زمبابوے واقعے کے بارے میں بتایا کہ مجھے 2016 میں پیڈ ایونٹ تھا جس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا تو وہاں کے لوگ میری شکل دیکھ کر سمجھے کہ میں اصلی مسٹر بین ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US