ہم سب اپنی زندگی میں بہت سے گلے شکوے کرتے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ ہم سے نیچے اور کم وسائل میں جینے والوں سے زندگی کیا سلوک کرتی ہے۔ ذرا ایک جھلک اس ویڈیو کو دیکھیں
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سخت محنت مزدوری کرنے والے مزدور کس طرح کھانا کھاتے ہیں۔ ان غریبوں کے پاس نہ تو پلیٹیں ہیں نہ ہی چمچ بلکہ جس کدال سے یہ کھدائی اور مٹی ڈالنے کا کام کرتے ہیں اسی پر سالن ڈال کر کھانا بھی کھاتے ہیں۔
دکھ سکھ کے سچے ساتھی
ویڈیو کا ایک پہلو یہ بھی کہ جس طرح ہم آپس میں ذرا سے مال و دولت کے لئے نفسا نفسی کا شکار ہو کر ایک دوسرے کے پیچھے سازشیں کرتے ہیں مگر یہ مزدور اس قسم کی برائیوں سے پاک ہیں۔ ساتھ محنت کرتے ہیں اور ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔ ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے کسی قسم کی برائی کے جذبات نہیں ہوتے۔ شاید اسی کو دکھ سکھ کا سچا ساتھ کہتے ہیں۔
اپنے حالات پر ناشکری کا رونا رونے والوں کے لئے سبق
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے اور لوگ مزدوروں کا طرزِ زندگی دیکھ کر بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی ان تہی دست مزدوروں کو دیکھ کر اپنے حالات پر صبر شکر کریں اور ان لوگوں کے بارے میں بھی یمدردی سے سوچیں۔