نا بینا والدین کا سہارا بن رہا ہے ۔۔ جس عمر میں پڑھنا چاہیے، یہ بچہ والدین کی مدد کر رہا ہے، ننھے بچے کی ویڈیو نے سب کو رلا دیا

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں، کچھ تو اس حد تک منفرد ہوتی ہیں کہ سب کو جذباتی بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

نابینا والدین اور ان کے بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سڑک پر ہاتھ میں لاٹھی لیے خاتون اور مرد منزل کی جانب گامزن ہیں۔

چہل پہل اور بھیڑ والی اس سڑک پر یہ نابینا جوڑا قدم تو بڑھا رہا تھا تاہم نوجوان نے خاتون کا سہارا لیا ہوا تھا اور خاتون نے آگے مجود بچے کو پکڑا ہوا تھا۔

دراصل یہ نابینا جوڑا اپنی منزل کی جانب گامزن تھا، ساتھ ہی یہ ننھا بچہ اپنے والدین کو نابینا ہونے کی وجہ سے راستہ پر لے کر جا رہا تھا، تاکہ انہیں کوئی مشکل نہ ہو۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اور اس کا شوہر آگے بڑھ رہا ہے اور بچہ انہیں آگے لیے جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بچہ بنا کہیں رکے یا بچوں کی طرح یہاں وہاں شرارت کرنے کے بجائے ایک ذمہ داری کو بخوبی نبھا رہا ہے، جو کہ اس کی عمر کے بچوں میں ہونا آسان نہیں۔ عین ممکن ہے کہ چھوٹی سی عمر میں ہی اسے اس طرح لگا دیا گیا ہو تاکہ آگے چل کر والدین کے لیے آسانی ہو۔

خاتون کے ہاتھ میں مانگنے والا کٹورا اور مرد کی کمر پر موجود بیگ اس بات کی گواہی ہے کہ دن بھر کا سامان لیے یہ فیملی ایک خوشحال رات کے لیے نکلتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US