سالوں بعد ماں کی دعائیں رنگ لے آئیں ۔۔ بیٹے نے اپنی والدہ کو بائیک پر بٹھانے کے لئے ایسا کیا کیا کہ سب تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں؟ ویڈیو

image

مائیں اپنے بچوں کی کامیابی کے لیے ہر روز ڈھیروں دعائیں کرتی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں ان کے بچے وہ مقام حاصل کریں جو زندگی میں وہ نہ کرسکیں۔ یہ ہر ماں کا خواب ہوتا ہے۔ ماں ہمیشہ اپنے بچے چاہے وہ بیٹا ہو یا بیٹی سب کے لئے دعا کرتی ہے۔ وہ دن زندگی کا سب سے زیادہ منفرد اور خوشی بھرا دن ہوتا ہے جس دن ماں کی دعائیں دنیا میں اس کی اولاد کے لیے قبول ہو جائیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو دیکھ کر آج شاید ہر بیٹا اپنی ماں کا خواب اور اپنی خواہش کو پورا کرنے کا عزم مضبوطی سے تھام لے۔

اس بیٹے نے اپنی ماں کو ہمیشہ سے مہنگی سے مہنگی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی اور اسی کوشش کے لئے دن رات محنت کی۔ اس محنت کو خُدا نے قبول کیا اور بیٹا اپنی خواہش کو پورا کر پایا۔ اس نے ایک مہنگی ترین بائیک خرید لی ۔ لیکن بائیک پر ماں کو بیٹھنے میں تکلیف ہوئی تو بیٹے نے پلاسٹک کا پیڑا رکھ دیا تاکہ ماں اس پر پاؤں رکھ کر بائیک پر بیٹھ جائے۔ ویڈیو دیکھیں:

ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے سب اس بیٹے کو ماں کا خواب پورا کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور اس ماں کی عظمت کو سلام پیش کر رہے ہیں جس کی دعاؤں نے بیٹے کو زندگی کے کامیاب ترین مقام پر پہنچا دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US