خان صاحب کی گھڑیاں بھیج دوں؟ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی نئی آڈیو لیک ہونے کا دعویٰ

image

سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی زلفی بخاری کے درمیان ہونے والی گفتگو ہے جس میں کچھ گھڑیوں کے بارے میں بات ہورہی ہے۔ آڈیو سنیے

یہ گھڑیاں بیچ دیں

آڈیو کلپ میں آواز انتہائی صاف پے اور سنا جاسکتا ہے ایک خاتون سے سلام دعا اور خیریت پوچھی جارہی ہے جس کے بعد خاتون کی آواز آتی ہے کہ “خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں انھوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں۔ گھڑیاں ان کے استعمال کی نہیں ہیں اس لئے ان کا کہنا ہے کہ آپ انھیں بیچ دیں“

اس بات کے جواب میں مردانہ آواز آتی ہے کہ “جی مرشد ضرور میں کردوں گا۔ میں کردوں گا جی“

کیا یہ توشہ خانہ والی گھڑیاں ہیں

واضح رہے کہ جنگ اور ڈان نیوز پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ آوازیں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی ہیں۔ یہ شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ جن گھڑیوں کے بیچنے کا معاملہ ہے وہ توشہ خانہ والی گھڑیاں ہیں جو عمران خان کو بطور وزیر اعظم تحفے میں ملی تھیں۔ تاہم ابھی حتمی طور پر اس آڈیو کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US