2017 کی مردم شماری کے مطابق 54 بچوں کے والد انتقال کرگئے ہیں۔ جس پر بچے اور ان کی بیگمات غم سے نڈھال ہیں۔ چھوٹے بچے اپنے والد کو یاد کرکے خوب رو رے ہیں۔ ان کے والد نے 6 شادیاں کی تھیں جس میں سے بڑی 2 بیگمات کا کچھ سال قبل ہی انتقال ہوچکا ہے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 54 بچوں کے باپ 75 سالہ عبدالمجید مینگل حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ کل رات ان کی تدفین کلی مینگل قبرستان میں کی گئی۔ ان کی پہلی شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی ۔ ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ بچوں کی کفالت اور انہیں اچھی تعلیم دلانے کے لیے ہمیشہ سخت محنت کی اور بڑے بچوں اعلیٰ تعلیم دلوائی لیکن اب میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔