زور دار کھانس آئی کہ پسلیاں ہی ٹوٹ گئیں۔۔ کونسا کھانا کھانے سے اس خاتون کی کھانسنے سے پسلیاں ہی ٹوٹ گئی؟

image

اکثر لوگوں کو مرچ مصالحے والے چٹپٹے کھانے کھانے کا بہت شوق ہوتا ہے یہ جاننے کے باوجود کہ اس عادت سے صحت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے لوگ زیادہ پرواہ نہیں کرتے۔ البتہ حال ہی میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جو لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہوگا۔

4 پسلیاں ٹوٹ گئیں

چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جو چٹپٹے کھانوں کی کافی شوقین ہیں، حال ہی میں چٹپٹے کھانوں کی بدولت اپنی پسلیاں تڑوا چکی ہیں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے بھلا یہ کیسے ممکن ہے تو ہم بتا دیں کہ ان خاتون کے مطابق جس وقت وہ کھانا کھا رہی تھیں اچانک انھیں کھانسی کا اٹیک ہوا اور سینے میں کھنچاؤ اور درد ہونے لگے ۔

صحت چاہتی ہو تو وزن بڑھاؤ

چینی خاتون کا خیال تھا کہ شاید انھیں فالج کا اٹیک ہوا ہے لیکن جب اسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا تو پتا چلا کہ ان کی ایک نہیں دو نہیں بلکہ 4 پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خاتون کا وزن 57 کلو ہے اس وجہ سے ان کی پسلیاں کافی کمزور ہیں جو کھانسی برداشت نہ کرسکیں اور ٹوٹ گئیں۔ اگر خاتون صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہیں تو انھیں چٹپٹے کھانوں سے پرہیز کے علاوہ اپنا وزن بھی بڑھانا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US