سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسی ہی مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے۔
اکشے کمار:
مشہور اداکار اکشے کمار اپنی والدہ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اگرچہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود وہ ہر سال ان کے جنم دن اور وفات کے دن پر انہیں یاد بھی کرتے ہیں اور مداحوں سے اپنے جذبات شئیر بھی کرتے ہیں۔
اکثر اکشے کو کامیڈی فلمز کرتے دکھائی دیا گیا ہے، تاہم اکشے پہلی بار اپنی والدہ کے انتقال پر ٹوٹ گئے تھے کیونکہ ان کی والدہ نے بچپن ہی سے اکشے کی تربیت اور پڑھائی لکھائی میں ان کا ساتھ دیا تھا۔
وہ کئی روز سے ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں اور شدید بیمار تھیں۔ اکشے کمار نے اپنی والدہ کی موت کی خبر ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں دی جس میں انہوں نے لکھا کہ "وہ میرے لیے سب کچھ تھیں اور آج میں اپنے دل میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کر رہا ہوں۔ میری ماں محترمہ آرونا بھاٹیہ آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور والد کے ساتھ دوسری دنیا میں جاکر مل گئیں۔
مائیکل جیکسن:
مائیکل جیکسن ویسے تو اپنے گانوں کی بدولت جانے جاتے تھے، تاہم ان کی اسلام میں دلچسپی بھی سب کے لیے حیرت کا باعث بن رہی تھی۔
مائیکل جیکسن نے اپنے دوست اور میوزک پروڈیوسر ڈیوڈ وارنس بائے سے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے مشورہ بھی کیا تھا، جس کے بعد باقاعدہ طور پر اس راہ پر گامزن ہوئے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مائیکل جیکسن کی تدفین اور آخری رسومات بھی انہی کی خواہش کے مطابق کی گئی تھی۔
لاس اینجلیس سے 5 میل کے فاصلے پر واقع میوزیم میں مائیکل جیکسن کی قبر موجود ہے، جس کے آس پاس رنگ برنگے شیشے بھی لگائے گئے ہیں۔ جبکہ مائیکل جیکسن کے بھائی مارلن نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹوں کے ایک خط والد کے کوفن میں رکھا جس میں لکھا تھا کہ "بابا ہم آپ سے پیار کرتے ہیں، پم آپ کو یاد کرتے ہیں"۔
عامر لیاقت حسین:
مشہور ہوسٹ اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کے اپنے لیے قبر کی جگہ عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں متعین کی تھی، تاہم اس جگہ ان کے والدین کے ساتھ ان کے ساس سسر کی قبریں بھی موجود ہیں۔
چونکہ عامر کے ساس کا انتقال ان سے پہلے ہو گیا تھا، اور عامر نے اسی جگہ ان کے لیے بھی قبر بنوائی، یوں اس طرح ایک طرف عامر کی والدہ اور دوسری طرف ان کی ساس مدفون ہیں۔
عامر کی محبت کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ والد کی جگہ سمجھنے والے عامر نے اپنے سُسر کو غُسل خانہ کعبہ کے پانی سے دیا تھا، عامر نے بتایا کہ جس پانی سے خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا تھا، میں وہاں گیا تھا اور وہ پانی ساتھ لایا تھا، اس طرح سُسر کو خانہ کعبہ کے پانی سے غسل دیا گیا۔
شاہ رخ خان:
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا شمار بھی ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی کامیابی کی خوشی اپنی والدہ کے ساتھ نہیں بتائی۔ اس بات کا دکھ انہیں ہمیشہ ہی رہے گا۔
جب کبھی والدہ سے ملنے کا من کرتا ہے تو اداکار قبرستان کی طرف چل دیتے ہیں۔ والدہ کی قبر پر فاتحہ بھی کرتے ہیں اور ان کی قبر کی صاف صفائی بھی کراتے ہیں۔ والدین کی قبر پر حاضری دینے سے انہیں ایک سکون مل ہی جاتا ہے۔
شعیب اختر:
مشہور سابق کھلاڑی شعیب اختر بھی سب کی توجہ اپنے دلچسپ انداز سے حاصل کر لیتے ہیں، تاہم ان کی والدہ کے انتقال نے انہیں توڑ دیا تھا۔
شعیب اختر اکثر اپنی والدہ کے ساتھ بتائے لمحات کو یاد کر کے جذباتی ضرور ہو جاتے ہیں، تاہم انہیں فخر ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کی خوشی کے لیے وہ سب کچھ کرنے کی کوشش کی، جس سے وہ خوش ہوں۔
والدہ کی دعائیں لینے اور ان کی خوشی کا خیال رکھنے والے شعیب اختر نے ان کی آخری آرام گاہ کو بھی بارش کے پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے مکمل انتظامات کیے، یہاں تک کہ قبر پر پلاسٹک کی چادر چڑھا دی تھی تاکہ بارش کا پانی امی کی قبر کو نقصان نہ پہنچا دے۔