پنجاب میں تمام فائر سسٹمز کا آڈٹ، نئے ایس او پیز تیار کیے جائیں گے، مریم نواز

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں موجود تمام فائر سسٹمز کا مکمل آڈٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ فائر سسٹمز کے آڈٹ کے بعد نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) تیار کیے جائیں گے اور فائر سیفٹی سسٹمز کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سرکاری دفاتر، اسپتال، اسکول یا نجی ادارے، جہاں بھی شارٹ سرکٹ یا آگ لگنے کا خطرہ ہو، وہاں مکمل جانچ کی جائے گی تاکہ آگ کے واقعات کو بروقت روکا جا سکے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US