خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری

image

پشاور: خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں 21 سے 24 جنوری تک موسلادھار بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جاری ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک کے بالائی حصوں کو متاثر کرے گا، جس کے باعث دریائے کابل اور اس سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سوات، چترال، دیر، بونیر، شانگلہ سمیت مختلف اضلاع میں فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو نشیبی اور حساس علاقوں میں الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے دریائے کابل کے کنارے آباد علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے، احتیاطی تدابیر اپنانے، اور کسانوں و مویشی پال حضرات کو اپنے جانور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US