میری زندہ ماں کو دفنا دیا تھا ۔۔ دنیا کی مشہور شخصیات کی زندگی کا وہ واقعہ، جو آج تک کوئی نہیں بھول پایا

image

دنیا کی مشہور شخصیات کی زندگی میں ایسے کئی واقعات پیش آتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو شخصیات کے دلچسپ پہلوؤں کے بارے میں بتائیں گے۔

رونالڈو:

مشہور فٹبالر رونالڈو کا شمار دنیا کی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے، تاہم اپنے بچپن اور ماضی کو یاد کر کے رونالڈو اشکبار ہو جاتے ہیں۔

چونکہ بچپن میں رونالڈو کو سڑک پر جھاڑو تک لگانا پڑتی تھی، یہی وجہ ہے کہ ایک مشکل وقت سے گزر کر آنے کے بعد رونالڈو بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مشکلات کیا ہوتی ہیں۔

تاہم رونالڈو کو افسوس اس بات کا ہوتا ہے کہ ان کے والد ان کی شہرت اور مقبولیت کو نہ دیکھ سکے تھے اور پہلے ہی انتقال کر گئے تھے جس کا دکھ انہیں آج تک ہے۔

نیمار جونئیر:

برازیل کے کھلاڑی نیمار جونئیر بھی اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے ہیں، وہ وقت جب کھلاڑی پر سنگین الزامات لگے تھے اور وہ ڈپریشن کی حالت میں تھے تو اس وقت بھی ان کی والدہ نے انہی کا ساتھ دیا تھا۔

یہاں تک کہ والدہ جو کیمرے پر آنا پسند نہیں کرتی تھیں، بیٹے کی خاطر کیمرے پر آ گئی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ والدہ سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے نیمار نے اپنے بازو پر والدہ کی صورت والا ٹیٹو بنوایا ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جب نیمار پر الزامات غلط ثابت ہوئے تو ان کی والدہ نے بیٹے کے لیے ایک پیغام لکھا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اب آگے بڑھو اور پچھلی تمام یادوں کو بھول جاؤ۔

روسی صدر:

صدر پیوٹن جس وقت والدہ کے پیٹ میں تھے، تو ان دنوں دوسری جنگ عظیم اپنے عروج پر تھی، جب نازی روس میں داخل ہو چکے تھے۔ اس دور میں لوگوں کو مارا جا رہا تھا، ایسا ہی کچھ روس میں ایک ٹرک کے ساتھ ہوا تھا، جس میں کئی افراد کی لاشیں موجود تھیں۔ جب اس ٹرک کے پاس سے ایک پیوٹن کے والد کا گزر ہوا تو ان کی نگاہ اچانک ٹرک میں موجود ایک عورت کے جوتے پر پڑی۔

وہ جوتا دیکھ کر ایک لمحے کو دنگ رہ گئے تھے، کیونکہ جو جوتا لاش کے پاؤں میں تھا وہ بالکل اس کی اہلیہ کی طرح دکھتا تھا۔ وہ سوش رہا تھا کہ ایسا کیسے ممکن ہے مگر ساتھ ہی ساتھ دل بھی نہیں مان رہا تھا کہ کہیں یہ میری اہلیہ کی لاش تو نہیں۔ اسی کشمکش میں وہ گھر گیا تاکہ تصدیق کر سکے اہلیہ صحیح سلامت ہیں یا نہیں۔

جب وہ گھر پہنچا تو گھر مکمل طور پرتباہ تھا، اور پڑوسیوں نے بتایا کہ اس کی اہلیہ بھی ہلاک ہو گئی ہے۔ وہ فورا اس لاشوں سے بھرے ٹرک کے پاس گیا جنہیں اجتماعی تدفین کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ اس نے میت کو مذہبی رسومات کے ساتھ تدفین کے لیے لے لیا۔

فوجی اہلکار کو نے جب اہلیہ کی لاش کو محسوس کیا تو اسے لگا کہ اہلیہ زندہ ہے۔ وہ جب اسپتال لے کر گیا تو معلوم ہوا کہ اہلیہ کی سانسیں چل رہی ہیں۔ کئی دن اسپتال میں رہنے کے بعد فوجی کی اہلیہ صحتیاب ہو گئی۔ اور صحتیابی کے بعد ان کے ہاں بیٹا ہوا تھا، جس کا نام انہوں نے ولادی میر پیوٹن رکھا تھا۔

اسی لیے پیوٹن کے بارے میں لوگ حیرت زدہ ہو جاتے ہیں جب لوگ انہیں کہتے ہیں کہ ان کی والدہ مردہ تھیں، لیکن وہ پھر بھی اس دنیا میں آ گئے۔ پیوٹن کے بارے میں عام خیال یہ بھی یہ اب ان کی وفات پر ہی وہ صدر کا عہدہ چھوڑیں گے۔ پیوٹن بچپن میں بہت کمزور تھے، جسے گلی کا ہر بچہ مارتا تھا۔ لیکن لڑکپن میں مارشل آرٹس جوائن کرنے کے بعد پیوٹن نے ان تمام لڑخوں کو مات دیدی جو اسے مارا کرتے تھے۔

باراک اوباما:

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا شمار ان چند رہنماؤں میں ہوتا ہے، جو کہ پاکستان میں مقبول ہوئے، تاہم انہیں اکثر منفی طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سابق صدر کے والد باراک حسین اوباما سینئر کی قبر کینیا میں موجود ہے، باراک اوباما کا تعلق مسلمان گھرانے سے ہے۔ تاہم ایک خبر یہ بھی ہے کہ انہوں نے مذہب تبدیل کر لیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US