بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آنکھیں کے نیچے والے حصے میں انتہائی ننھا سا سوراخ ہوتا ہے جو کہ اکثر عام آنکھ سے دکھائی نہیں دیتا لیکن کچھ لوگوں کی آنکھوں میں یہ سوراخ نمایاں دکھائی دیتا ہے۔
اس سوراخ کا نام
اس سوراخ کو لیکریمکن پنکٹم کہا جاتا ہے۔ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سوراخ آنکھوں میں آنسو پیدا کرتے ہیں جبکہ آئی ایف ایل سائنس نامی مشہور ویب سائٹ کے مطابق یہ سوراخ آنکھوں کی ڈرینج کا کام کرتے ہیں۔
رونے کے بعد ناک کیوں بہتی ہے؟
اس سوراخ کے ذریعے آنسو ڈرین ہو کر ناک اور حلق میں جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ رونے کے بعد ہمیں کبھی آنسو حلق میں گرتے محسوس ہوتے ہیں اور ناک بھی بہنے لگتی ہے۔