اکثر اس مصروفیت سے بھری دنیا میں آپ اس حد تک کھو جاتے ہیں کہ آس پاس کیا ہو رہا ہے دھیان ہی نہیں جاتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی رخ کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک صارف نے اپنے والد کے بارے میں بتایا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص بچوں کے کھلونوں سے کھیل رہے ہیں جبکہ ان کے پاس ایک شخص بھی موجود ہے جو انہیں دیکھ کر مسکرا رہا ہے۔
دراصل یہ بزرگ شخص انہی صارف کے والد ہیں، جنہوں نے ویڈیو اپلوڈ کی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ابو جس کھلونے سے کھیل رہے ہیں وہ ابو نے مجھے بچپن میں دیا تھا۔ یعنی ابو میرے بچپن کے کھلونے سے اب خود کھیل رہے ہیں۔
ابو میرے لیے یہ کھلونا لائے تھے اور پھر یہ ان کی پوتی کے ہاتھ میں آگیا اور اب یہ دوبارہ ان کے پاس چلا گیا ہے۔
جب کبھی میں ابو کو ان کا خیال رکھنے والے کو اس کھلونے کے ساتھ دیکھتا ہوں تو میں یہ سوچتا ہوں کہ اس دنیا کی مقابلے، اسٹریس اور بھاگ دوڑ میں دنیا کی زیادہ سے زیادہ چیزیں کیا کام آ سکتی ہیں؟ یا آپ کے ذہن کا سکون، اور دل کا سکون آپ کے کام آ سکتا ہے۔
صارف والد کو د یکھ کر اگرچہ خوش تو تھے تاہم ان کی اس بات نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی جذباتی کر دیا تھا، کیونکہ ہر والد خوش نصیب نہیں ہوتا اور ہر بیٹا خوش نصیب نہیں ہوتا جو اپنے ایک دوسرے کو یوں خوش دیکھ سکیں۔