شہید بھائی کی والدہ سے ملنے آ گئے ۔۔ ارشد شریف کے دوست آصف غفور نے صحافی کی والدہ سے کیا کہا؟

image

ارشد شریف شہید کی یادیں جہاں ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کر رہی ہیں وہیں ان کے دوست احباب اب بھی ان کی والدہ سے اظہار تعزیت کے لیے آ رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ارشد شریف شہید کی والدہ سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے ارشد کی شہادت پر ان کی والدہ سے تعزیت بھی کی۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آصف غفور کا شمار ان چند مشہور فوجی افسران میں ہوتا ہے جہوں نے عوام میں بے انتہا مقبولیت حاصل کی، جبکہ میڈیا میں بھی ان کے چرچے خوب ہوتے تھے۔

ساتھ ہی کور کمانڈر کوئٹہ ارشد شریف کے ساتھ کافی قریبی تعلقات رکھتے تھے، یہی وجہ ہے کہ ہر سال آصف غفور کی سالگرہ پر ارشد انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیا کرتے تھے۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو سوشل میڈیا پر ٹیگ کر کے کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ارشد شریف کے گھر پہنچے اور ان کی والدہ سے ملاقات کی۔

صارف کے مطابق ارشد شریف شہید کی والدہ نے آصف غفور کو گلے لگایا اور کہا کہ ارشد کہتا تھا کہ آصف غفور میرا بھائی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US