شہید ارشد شریف کی والدہ کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے، جس نے ان کے چاہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ارشد شریف شہید کی بیوہ جویریہ صدیقی کی جانب سے ایک پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں جویریہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف شہید کی والدہ کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔
جویریہ نے نہ صرف ان کے لیے دعا کی اپیل کی، بلکہ خود بھی اپنی ساس کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری سرپرست، ہماری ہمت ہماری ماں کا سایہ ہم پر سلامت رکھے، آمین۔
شہید کی بیوہ کی جانب سے عوام اور ان کے چاہنے والوں سے دعا کی اپیل کی گئی ہے، واضح رہے سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کیس میں شہید کی والد کو ویل چئیر پر لایا گیا تھا۔