لاکھوں کا اسٹیج جل گیا ۔۔ شادی کی تقریب کے دوران اچانک آگ کیسے بھڑک اٹھی جس کے بعد تقریب افسوس میں بدل گئی، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں شادی کی تقریب خوفناک منظر میں بدل گئی تھی۔

یہ خاص موقع ہر ایک کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، لیکن اسی دن اگر کچھ ایسا ہو جائے جو سب کو خوف میں مبتلا کر دے، تو سب کے لیے توجہ طلب بن جاتا ہے۔

شاندار اور لیوش شادیاں آج تک کافی فیشن بن گئی ہیں تاہم ان میں زرا سی بے دھیانی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، اور ایسا ہی ہوا جب ایک شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر آگ لگ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کے پھولوں سے سجا اسٹیج دھوئیں کی لپیٹ میں ہوتا جا رہا تھا اور ساتھ ہی شادی کی تقریب میں موجود افراد آگ بھجانے کی کو بارہاں کوششیں کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین بھی افسوس کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ آگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے۔

عام طور پر ایسی تقاریب میں ہال کے اندر آگ بجھانے کے لیے بھی انتظامات کیے جاتے ہیں، لیکن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹے سے فائر ایکسٹینگوئشر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US