"میرے بہت اچھے ساتھی، دوست اور عزیز کا کل گولیاں لگنے سے انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ عدنان زبیری بھائی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے"۔
یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارف کا جن کے دوست کا گزشتہ شب کراچی کے علاقے : پی آئی بی کالونی میں گولیاں لگنے سے انتقال ہوگیا ہے۔ خبروں کے مطابق عدنان زبیری کی عمر 35 برس اور ان کے والد کا نام محمد عارف زبیری تھا۔
ایک بیٹا بھی ہے
مرحوم عدنان زبیری کے سسر منظور الحق کے مطابق عدنان زبیری کا ایک ننھا بیٹا بھی ہے۔ مرحوم فیضان مدینہ میں ٹیلی فون آپریٹر کے فرائض انجام دیتے تھے۔ گزشتہ شام گھر سے دودھ لینے نکلا تھا تب نہیں معلوم تھا کہ گھر واپس اس کی لاش آئے گی۔
ہوائی فائرنگ یا ٹارگٹ کلنگ؟
پی آئی بی کالونی کے سن انسپکٹر مظہر علی کانگو کے مطابق عدنان زبیری ڈاکوؤں کی ہوائی فائرنگ کا شکار ہوئے ہیں جبکہ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب عدنان دودھ لینے آئے تو نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر آئے اور عدنان کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس وقت عدنان کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں۔ عدنان کے گھر والوں کا شہری پولیس سے تقاضہ ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔