سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک لڑکی کافی وائرل ہوئی ہے، جو کہ گانے پر رقص کرتی دکھائی دے رہی تھی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی سے متعلق دلچسپ میمز کے بارے میں بتائیں گے۔
لتا منگیشکر کے گانے "میرا دل یہ پکارے آجا" پر رقص کرنے والی لڑکی عائشہ نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، تاہم اب دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ عائشہ ماڈلنگ میں بھی آ گئی ہے جس کے بعد میمز وائرل ہو رہی ہیں۔
عروسی لباس پہنے عائشہ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے، تاہم حیران کرنے کے ساتھ ساتھ اب میمز بھی بن رہی ہیں۔
عائشہ کی اس تصویر میں بھی میم بنائی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوٹو شاپ کر کے عائشہ کی تصویر کو سنسان اندھیری سڑک پر دکھایا گیا ہے جبکہ لکھا گیا ہے کارساز روڈ۔
دوسری جانب عائشہ کے رقص کی دیکھا دیکھی اب دیگر صارفین بھی رقص کر کے ویڈیوز اپلوڈ کر رہے ہیں، مقام طور پر بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید کپڑے پہنے ایک شخص اسی گانے پر مزاحیہ رقص کر رہا ہے۔
جبکہ سوشل میڈیا پر اس گانے کی ویڈیو اس حد تک وائرل ہوئی کہ اب صارفین بھی اس گانے کو مزاح کے طور پر لے رہے ہیں، ایک صارف نے میم شئیر کی کہ میرا دل یہ پکارے بالکل مت آ۔
حالات اس حد تک آگے بڑھ چکے ہیں کہ اب تو جانور بھی رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرگٹ بھی اسی گانے پر رقص کر رہا ہے، لیکن میمز شئیر کرنے والے بخوبی واقف ہیں کہ یہ صرف ایڈیٹڈ ویڈیو ہے۔
اس میم میں بھارتی وائرل شخصیت اور اوپر پاکستانی وائرل شخصیت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اتنی وائرل ہو گئی ہیں کہ اس سال سب سے بڑی دو وبا بن گئیں۔
جبکہ سوشل میڈیا پر لتا منگیشکر نے عائشہ کے رقص کی ویڈیو شئیر کر دی، رکیے جناب، ان کے نام سے منسوب پیج ان کے مداح نے بنایا ہے۔