مسجد بناؤ تمہیں اللہ اولاد دے گا ۔۔ ان کی تنخواہ کتنی ہے؟ مشہور خواتین سیاستدانوں کی زندگی سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات موجود ہیں جو کہ سب کی حیرت کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور خواتین سیاست دان سے متعق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

ثانیہ عاشق:

نوجوان سیاستدان اور پنجاب اسمبلی کی کم عمر ترین ایم پی اے کے طور پر سامنے آنے والی یہ مشہور خاتون کوئی اور نہیں بلکہ ثانیہ عاشق ہیں، جو کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتی ہیں۔

ثانیہ عاشق مریم نواز کے قریبی کارکنان میں شمار کی جاتی ہیں جبکہ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق وہ مریم کی سیکریٹری کی ذمہ داریاں بھی نبھاتی ہیں۔

ثانیہ اپنے والد سے متعلق بتاتی ہیں کہ میرے والد کو کینسر تھا اور کینسر کی تشخیص کے دو ماہ بعد ہی انتقال کر گئے۔ والد کی ایک تصویر ان کے پاس ہے جو انہیں ہمت اور حوصلہ دیتی ہے۔ نیب میں مریم نواز کی پیشی کے دنوں میں ثانیہ کے والد کا انتقال ہوا تھا۔

ثانیہ عاشق تقریبا چھ سال کے عرصے سے مریم نواز کے ساتھ ہیں، مریم بھی ثانیہ پر نا صرف اعتماد کرتی ہیں بلکہ انہیں ثانیہ کی محنت اور لگن کا اندازہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مریم نواز ثانیہ عاشق کی شادی میں بھی خصوصی شرکت کے لیے آئیں۔

زرتاج گل:

زرتاج گل کا تعلق پشتون گھرانے سے ہے، جبکہ وہ سیاست میں بھی سب سے منفرد اور پُر جوش رہنما کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

زرتاج گل کے حلقے میں ایک علاقہ ہے جو کہ اخوند چوک کے نام سے جانا جاتا ہے، دراصل یہ علاقہ مارکیٹ کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسی طرح اس حلقے میں ڈیرہ غازی خان کی پہلی اخوند مسجد بھی قائم ہے۔ جبکہ 1902 کا پہلا اسلامی اسکول بھی یہی واقع ہے، زرتاج گل ان تمام اہم مقامات اور مقدس عمارتوں کی دیکھ بھال کے حوالے کافی سنجیدہ ہیں۔

زرتاج بتاتی ہیں کہ ان کے دادا سسر کی عقیدت حضرت عطاءاللہ شاہ بخاری سے تھی، چونکہ دادا سسر کی کوئی اولاد نہیں تھی، ان صوفی بزرگ نے دادا سسر کو مشورہ دیا کہ تم مسجد اور اسکول بناؤ، اللہ تمہیں اولاد دے گا۔ وہ بتاتی ہیں کہ تقریبا 50 سال کی عمر میں دادا سسر کی اولاد ہوئی تھی۔

مریم اورنگزیب:

وزیر اطلاعات کے عہدے پر موجود مریم اورنگزیب کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے، کیونکہ ان کی والدہ بھی مسلم لیگ ن کی رہنما ہیں۔

دونوں بچے مریم ہی کی طرح ہیں، جبکہ بڑا بیٹا والدہ سے کافی مماثلت بھی رکھتا ہے۔ ایک موقع ایسا بھی تھا جب مریم اپنے چھوٹے بیٹے کو پریس کانفرنس میں کے گئیں جہاں بیٹے نے چینلز مائیک کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا تھا۔

چونکہ مریم اورنگزیب اب وفاقی وزیر برائے اطلاعات ہیں، اسی لیے ان کی تنخواہ بھی وفاقی وزراء جتنی ہے، یعنی ایک وفاقی وزیر کو تقریبا 2 لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے، یہ تنخواہ وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی سیلریز اور الاؤنسز کا ایکٹ 1975 کے تحت دی جاتی ہیں۔

حنا ربانی کھر:

وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے والی حنا ربانی کھر ایک بار پھر اسی وزارت کے امور دیکھ رہی ہیں، تاہم اس بار وہ افغانستان کے دورے کی وجہ سے بھی مقبول ہو گئی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں انہیں خوبصورت ترین وزیر خارجہ کا اعزاز ملا تھا۔ 1977 میں پیدا ہونے والی حنا اس وقت اپنے بچوں کے ساتھ خوش خرم زندگی گزر بسر کر رہی ہیں۔

حنا ربانی کی دو بیٹیاں بھی ہیں جو کہ انہی کی طرح خوبصورت ہیں۔ ایک کا نام دینا گلزار جبکہ دوسری کا نام عنایا گلزار ہے۔ حنا اپنے شوہر فیروز گلزار کے ساتھ رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US