کیا دلہے کی گاڑی والا پاگل ہو گیا؟ خوشیاں مناتی لڑکیوں پر چڑھنے والی گاڑی کی ویڈیو وائرل

image

شادی کا دن وہ دن ہوتا ہے جس کے لیے دلہا اور دلہن خاص انتظار کرتے ہیں، لیکن یہی دن خراب ہو جائے تو پھر صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران لڑکیاں اور بارات والے خوشیاں منا رہے تھے۔

لیکن ایک توجہ طلب بات یہ تھی کہ ممکنہ طور پر یہ شادی روڈ پر ہو رہی تھی جس کے باعث آگے جو ہوا وہ سب کو افسردہ کر گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ گانوں کی دھن پر لڑکیاں اس دن کو یادگار بنا رہی تھیں، رشتہ ڈار ویڈیو بنا رہے تھے بچے بھی انجوائے کر رہے تھے، کہ اسی دوران ایک گاڑی سیدھا ٹینٹ کے اندر گھس گئی۔

تیز رفتاری کا ممکنہ چور پر بریک فیل ہو گیا تھا جب ہی گاڑی بن رکے لوگوں پر چڑھا دی۔ جیسے ہی گاڑی کو لوگوں نے دیکھا تو فورا پیچھے کو ہٹ گئے، لیکن کچھ ایسے بھی تھے جنہیں ہٹنے کا موقع ہی نہ مل سکا اور گاڑی کی زد میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو نے صارفین کو حیران تو کیا ہی ساتھ ہی یہ سوچنے پر بھی مجبور کر دیا ہے کہ سڑک پر ہونے والی شادی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US