ایک ہی بھائی تھا وہ بھی چلا گیا ۔۔ سینئر اداکارہ سلومی جی کے بھائی کی ڈکیتوں نے جان لے لی

image

کراچی کی مشہور سٹیج اداکارہ سلومی جی کے اکلوتے بھائی محمد وحید ولد عبدالعزیز کو کل کراچی میں ہی ڈکیتوں نے مزاحمت کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹیج کی فنکار سلومی کے بھائی محمد وحید ولد عبدالعزیز کو ان کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر دی گئی جس کی وجہ سے وہ اس جان فانی سے رخصت ہو گئے ۔

واضح رہے ان کا انتقال جمعرات کی رات ہوا اور جمعے کی نماز کے بعد سپردِ خاک کردیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US