مشہور شخصیات کی زندگی جہاں سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، وہیں انہی شخصیات کے بچپن کی تصاویر مداحوں کو افسردہ کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
یہ تصویر بھی سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے، لیکن مداح ان کے بچپن کی تصویر دیکھ کر افسردہ ضرور ہو جاتے ہیں۔
یہ تصویر مشہور گلوکار بپی لہری کی ہے، جو کہ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لیتے تھے، ہر وقت سونا پہننے والے گلوکار کے چاہنے والے پاکستان میں بھی تھے۔
اس تصویر میں موجود معصوم سا یہ بچہ اس حد تک تکلیف میں مبتلا ہوا کہ اس نے اپنی ہی جان لے لی۔
یہ بھی کوئی عام بچہ نہیں تھا، بلکہ مشہور اداکار سشانتھ سنگھ تھا، جس نے اداکاری کے میدان میں قدم تو رکھا تاہم بے حس اور لالچی دنیا کی کالی نظر کا شکار ہو گیا۔ اداکار اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے تھے، جبکہ ان کے دوپٹے کی خوشبو سشاتنھ کو بے حد پسند تھی۔
چہرے میں امید کی کرن، مسکراہٹ میں بھی اپنائیت اور معصومیت سے بھرا یہ چہرا بتا رہا تھا کہ اس بچے کا دل کتنا صاف ہے۔ مداح آج بھی اپنے پسندیدہ اداکار کی تصویر دیکھ کر افسردہ ہو جاتے ہیں۔
آنکھوں میں سُرمہ، چہرے پر مسکراہٹ اور فراق نما کپڑے پہنے یہ شخصیت بھی ناظرین کی جان ہوا کرتے تھے۔
رمضان ٹرانسمیشن میں خاص اہمیت رکھنے والی یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ عامر لیاقت حسین تھے۔ بچپن ہی سے ہوشیار، باصلاحیت اور ہر آنکھ کا تارا بن کر ابھرنے والے عامر لیاقت حسین رواں سال مداحوں کو افسردہ کر گئے تھے۔
کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، کہ یہ ستارہ کچھ اس طرح ٹوٹے گا، کہ سب کو افسردہ تو کرے گا ہی بلکہ حیران بھی کر دے گا۔
یہ تصویر ویسے تو جانی پہچانی لگ رہی ہے، تاہم اس تصویر میں موجود خاتون کو پہچاننا آسان نہیں ہے۔
سابقہ خاتون اول کا عہدہ رکھنے والی یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ کلثوم نواز تھیں، جنہوں اپنے شوہر کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جانے کوئی تکلیف محسوس نہیں کی۔
اس تصویر میں بھی کلثوم نواز مریم نواز اور دیگر بچوں کے ساتھ خوشگوار لمحات کو انجوائے کر رہی ہیں۔
یہ تصویر بھی ایک ماں اور بچے کی ہے، لیکن یہ ماں کچھ خاص ہے۔ جس نے کئی گھریلو خواتین ہو کچھ سکھا دیا، جس میں شاید انہیں مشکل ہو رہی تھی۔
زبیدہ آپا کو کون نہیں جانتا ہے؟ لیکن ان کی جوانی کی یہ تصویر جب وہ ماں بن گئی تھیں، تو اپنے بچے کے ساتھ ان خوشگوار لمحات کو خوب انجوائے کر رہی تھیں۔
ان کے چاہنے والے بھی زبیدہ آپا کی ان تصاویر کو دیکھ کر افسردہ ہو جاتے ہیں۔
سیاہ کوٹ اور سفید کپڑے پہنی اس خاتون کو ویسے تو پاکستان میں بھی لوگ جانتے تھے۔ یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ عاصمہ جہانگیر تھیں، جو کہ اپنی دلیرانہ انداز کی بنا پر مقبول ہوئیں۔
ان کے چاہنے والے آج بھی ان کی یادوں کو یاد کر کے افسردہ ہو جاتے ہیں۔