ایک سچا دوست 100 جھوٹے دوستوں سے بہتر ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ آپ کو دل سے سمجھتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو دوستوں کی ایک ایسی ہی داستان کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر کچھ دوستوں کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس ویڈیو میں دوست اپنے دوست خالد کی شادی کراتے دکھائی دے رہے ہیں۔
چونکہ عام خیال اور رواج یہی ہے کہ دلہا اور دلہن کے گھر والے ہی شادی بیاہ کی تقریب کا خرچہ اٹھاتے ہیں، تاہم اس شادی میں منفرد یہی ہے کہ مہندی سے لے کر ولیمہ تک سب دوستوں نے ارینج کیا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے خالد کی شادی طے پائی تھی، تاہم اس کے دوستوں کی خواہش تھی وہ کہ اپنے دوست کی شادی کرائیں، ساتھ ہی خالد نے جہیز لینے سے بھی انکار کر دیا تھا، تو یہ بات بھی دوستوں کو خوب بھا گئی۔
دوستوں کی فرمائش سُن کو دلہا خالد اور گھر والے شدید پریشان ہوئے تھے، کیونکہ دوستوں کی جانب سے ایسی خواہش حیران کن تو تھی ہی ساتھ ہی سماج والوں کی باتوں سے بھی ڈر رہے تھے۔
تاہم دوستوں نے دلہا اور دلہن کے گھر والوں کو منا ہی لیا۔ اور پھر ایک دوست سے نکاح کا انتظام سنبھالا، تو دوسرے نے جہیز کا، اسی طرح ایک دوست نے شادی کا آدھا انتظام دیکھا، یعنی دلہے والوں کے کھانے کا خرچہ۔
اسی طرح دوستوں نے دوست کے گھر کی سجاوٹ پر ہی صرف 5 لاکھ روپے خرچ کر دیے، کیا دیکھیں ہیں آپ نے ایسے دوست؟
صرف یہی نہیں بلکہ لاہور کے مہنگے ترین بینکوئٹ میں شادی انجام پائی، ساتھ ہی آئی فون کا نیا موبائل فون جو کہ 4 لاکھ روپے تک کا ہوتا ہے وہ بھی تحفے میں دے ڈالا ساتھ ہی مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ بھی دلہے میاں کو ملا۔
اس سب میں خالد کا کہنا ہے کہ میرے دوستوں کا یہ احسان میں کبھی نہیں بھول سکتا ہوں، میرے دوستوں نے اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لیے میری ساس کو بھی منایا۔
سوشل میڈیا پر ان دوستوں کی یاری اور محبت نے سب کے دل جیت لیے ہیں، جبکہ کچھ تو اپنے دوستوں کو ٹیگ کر کے غیرت بھی دلا رہے ہیں۔