کہتے ہیں کہ جانور انسان سے لگاؤ رکھنا شروع کر دیں تو اس کی حفاظت کرنا بھی شروع کر دیتے ہیں۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے جانوروں کا رویہ کس خوفناک طرف اشارہ کر سکتا ہے۔
گھروں اور گاؤں میں اکثر گائے، بیل اور بھینس کو کافی اہمیت ملتی ہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس جانور کو پالتو جانور تصور کیا جاتا ہے۔
لیکن جرمنی کے میکس پلینک انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک ایسی ہی تحقیق کی گئی جس میں یہ بات جاننے کی کوشش کی گئی کہ گھر اور دنیا میں آنے والی تباہی کو کیا کتے، بلی دنبے سمیت گائے پہلے سے محسوس کر لیتی ہے؟ اور کیا بتانے کی کوشش کرتی ہے؟
اس تحقیق کو کئی ماہ جاری رکھا گیا، جب ہی اس کے نتائج نے بھی سب کو حیران کر دیا۔ تحقیق کے مطابق زلزلے سے پہلے گائے نقل و حرکت کو روک کر چوکنا ہو گئی تھی، اس کا اندازہ خاموش تھا مگر خوفناک، جو کہ عام طور پر معلوم نہیں ہوتا ہے۔ اسی طرح دنبے اور کتے نے زلزلے سے مایوسی، افسردگی، خاموشی ظاہر کی تھی۔
تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق بھی جاری ہے، لیکن جو تاثرات دیکھے گئے، اس نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا تھا۔
دوسری جانب بلیوں کی چھٹی ہنس نے بھی سب کو حیران کر دیا ہے، گھروں میں رہنے والی یہ بلیاں یہ بات پہلے سے جان جاتی ہیں، کہ کس گھر میں موت ہونے والی ہے۔
ایسی ہی ایک بلی نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی۔ 2005 میں امریکہ کے روڈ آئی لینڈ میں پیدا ہونے والی آسکر نامی بلی چھوٹی ہی تھی جس اسے نرسنگ ہوم میں بطور تھیرپی بلی رکھا گیا تھا۔
جہاں وہ مریضوں کا دل بھی بہلا لیتی تھی اور ان کی توجہ بھی خوب سمیٹ لیتی تھی، لیکن اسی دوران نرسنگ سینٹر کے ڈاکٹرز نے اس بات پر غور کیا کہ آسکر جس مریض کے پاس بیٹھتی ہے، وہ اگلے دن یا کچھ دنوں بعد اس دنیا سے چلا جاتا تھا۔
جنوری 2010 تک آسکر نے 50 سے زائد اموات کی پیشن گوئی اسی طرح کی کہ جب بھی وہ مایوس ہوتی یا تھک جاتی تو کسی بھی مریض کے پاس جانے کے بجائے دیکھ بھال کر منتخب مریض کے پاس جا کر لیٹ جاتی اور اس کے ساتھ وقت بتاتی۔
براؤن یونی ورسٹی کے میڈیسن پروفیسر ڈوسا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر آسکر اُس خوشبو کو پہچان جان جاتی ہے، جو کہ عام انسان کو نہیں آتی۔
اس حوالے سے ڈوسا نے ایک تجربہ بھی کیا جس میں اسے جان بوجھ ایک مریض کے پاس لٹایا گیا، مگر آسکر اٹھ کر دوسرے مریض کے پاس جا کر لیٹ گئی اور پھر کچھ دنوں بعد وہی مریض چل بسا، جس کے ساتھ آسکر جا کر لیٹی تھی۔
اس ویڈیو کے کچھ دنوں بعد ایک اور ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا جب چین کے علاقے منگولیا میں بھی ایسا ہی کچھ منظر دیکھنے کو ملا، جہاں رات کے اندھیرے میں گول دائرے میں چکر لگانے والے مینڈھوں نے صبح سوج طلوع ہونے کے بعد تک اس عمل کو جاری رکھا، اس دوران ہزاروں مینڈھے اس عمل کو دہرا رہے تھے۔
سائنسدانوں کے مطابق ایک موت کا باعث بننے والا بیکٹیریا جانوروں کو اس عمل کو کرنے پر مجبور کر دیتا ہے، اس دوران بھیڑ اور مینڈھے ایک ایسی صورتحال سے دوچار ہو جاتے ہیں جہاں وہ ڈپریشن تک کا شکار ہو جاتے ہیں، جبکہ کھانا چھوڑ دینا اور جانور کی بُری صورتحال کے طور پر بھی سامنے آتا ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ مینڈھا تک اس جان لیوا بیکٹیریا کی رسائی جانور کے کھانے، مٹی اور فضلے سے ہو سکتی ہے، جبکہ مقامی تحقیق اور نظریے کے مطابق اگر جانور گول دائرے میں گھومنا شروع کر دے تو یہ خوفناک علامات کی نشاندہی کرتا ہے۔
کچھ کا ماننا ہے کہ گول دائرے میں گھومنے والے جانور دراصل یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ دنیا میں بہت بڑی تباہی آنے والی ہے، کوئی بہت بڑا زلزلہ آئے گا یا پھر طوفان یا ہو سکتا ہے کہ آتش فاشں پھٹے گا، جو کافی تباہی مچائے گا، جبکہ ایک نظریہ یہ بھی یے کہ اگر جانور اس طرح گول دائرے میں گھومنا شروع ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اب دنیا ختم ہونے والی ہے۔