برف باری ویسے تو ہر ایک کو اچھی لگتی ہے، تاہم کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ اس برف باری میں بھی برفیلی سڑکوں پر پڑی برف کو چیرتے ہوئے نکلتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
کینیڈا میں موجود اس پاکستانی ڈرائیور نے صارفین کو ایک ایسا سبق سکھایا ہے، سب کہ سب نے ویڈیو کو دلچسپی سے تو دیکھا ہی ساتھ ہی اس کی تعریف کیے بغیر بھی نہ رہ سکے۔
ہوا کچھ یوں کہ اس پاکستانی ڈرائیور کو کینیڈا میں ٹرک کو اپنی رہائش گاہ لے کر جانا تھا، جو کہ گھر سے 400 کلومیٹر دور ہے۔
اسی 400 کلومیٹر کے سفر کے دوران برفانی طوفان نے اپن لپیٹ میں لیا ہوا تھا، اب مسئلہ یہ تھا کہ ڈرائیور کے پاس صرف دو ہی راستے تھے، یا تو وہ یہاں ٹرک اسٹاپ پر روک کر صبح کا انتظار کرے اور دن کے اجالے میں چل دے۔
دوسرا راستہ یہ تھا کہ رات کے اندھیرے میں یا کسی دوسری گاڑی کے پیچھے پیچھے لگ کر اس گاڑی کے سہارے منزل تک پہنچے یا پھر خود ہمت کر کے کسی دوسرے کو پیچھے لگا کر راستہ نکال لے۔
ڈرائیور نے رات والا آپشن ہی منتخب کیا اور پھر چل دیا، رات کے اندھیرے میں چونکہ مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے، لیکن پاکستانی ڈرائیور کا خیال تھا کہ وہ دکھائے کہ ایک ڈرائیور کے لیے برفانی طوفان کیسا ہوتا ہے۔
سنسان سڑک پر سوائے برف ہی بر فکے اور کچھ نہیں تھا، سڑک پر برف، شیشے پر برف، یہاں تک کے فضاء میں بھی برف۔ مسئلہ یہ تھا کہ اگر میں دیہان سے اپنا ٹرک لے جا بھی رہا ہوں، تو پھر بھی سامنے سے آنے والی گاڑی کی قسمت خراب ہو سکتی ہے، اور وہ میرے ٹرک میں گھس سکتی ہے، جس سے میری قسمت بھی خراب ہو سکتی ہے۔
لیکن کسی نا کسی طرح اس منزل کے آخرے حصے میں داخل ہو ہی گیا، یہ پاکستانی ڈرائیور کو اس وقت مشکل کا شکار ہوا جب اس کے آگے کوئی گاڑی نہیں تھی، جس کی لال بتی کے سہارے ہو اسی کے پیچھے چل دے، یہی وجہ تھی کہ وہ خود آگے تھا اور پیچھے اس کی لال بتی کے سہارے دیگر ڈرائیورز اس کا سہارا لے رہے تھے۔
بہر حال اس ڈرائیور نے برفانی طوفان کو پار کیا اور منزل مقصود تک پہنچ ہی گیا، لیکن ایک اہم پیغام دے گیا کہ منزل تک پہچنا ہے دو ایک راستہ تو یہ ہے کہ کسی کے سہارے پہنچ جاؤ، جہاں اس کے انجام سے بھی عبرت لو، کیونکہ پہلا وہی ہے جو کھائی میں گرتا ہے یا پھر کامیاب ہوتا ہے۔ تو آپ اسے فالو کر سکتے ہیں۔
جبکہ دوسرا راستہ یہ ہے کہ دوسروں کے لیے رول ماڈل بن کر خود آگے بڑھیں، تاکہ لوگ آپ کو فالو کریں۔