گھر میں گنے سے گُڑ کیسے بنائیں اور اس کو بننے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ افتخار احمد نے بتایا گنے سے گُڑ بنانے کا اصل طریقہ، ویڈیو

image

گُڑ کھانے کی چیزوں میں شہد کے بعد سب سے زیادہ میٹھی اور بھرپور فوائد سے ہے۔ اس کو ہم بازار سے خرید کر لے تو آتے ہیں مگر جب دودھ میں ڈال کر کچھ پکانے لگتے ہیں تو یہ پھٹ جاتا ہے یا پھر یہ کھانے میں مزیدار نہیں لگتا۔ مگر گُڑ اصل میں بہت محنت سے بنایا جاتا ہے۔

افتخار احمد نے ایک ویڈیو بناتے ہوئے گُڑ بنانے کا اصل طریقہ دکھایا اور بتایا کہ 10 من گنے سے صرف ایک من گُڑ نکلتا ہے۔ اس کو بنانے کے لیے گنے کی فصل کے کاشت ہونے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یہ کیسے بنتا ہے ویڈیو دیکھیں:

گھر میں کیسے بنائیں؟

گُڑ کو گھر میں بنانے کے لیے آپ گنے کا جوس بازار سے خرید لائیں یا پھر الیکٹریکل بلینڈر خرید لیں جس سے گنے کا جوس نکال سکیں۔ پھر اس جوس کو اتنا پکائیں کہ یہ اس میں زیادہ سے زیادہ سفید فیومز نظر آنے لگیں یعنی جھاگ ابل ابل کر آئیں اس وقت میں میٹھا سوڈا اور گنے کے چھلکوں کا چُورا شامل کرکے خوب پکائیں۔ جب یہ گاڑھا مادہ تیار ہو جائے گا تو اس کو کسی بڑے تھال میں نکال لیں اور چھوٹے چھوٹے قتلے کاٹ لیں۔ پھر ان کو سُکھا کر استعمال کرلیں، یہ سب سے آسان طریقہ ہے گھر میں گُڑ بنانے کا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US