آخری سلام میری ماں کے نام۔۔ ریٹائر ہونے سے پہلے آرمی آفیسر نے ماں کے لئے کیا کیا؟ خوبصورت ویڈیو وائرل

image

ماں اور بچے کی بے مثال محبت کا اظہار لفظوں میں کرنا تو ممکن نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی محبت کا اظہار ایسے انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والوں کے دل پر گہرا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ بھارت سے تعلق رکھنے والے فوجی افسر نے کیا۔ دیکھیں ویڈیو

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ فوجی افسر گھر کے اندر داخل ہوتے ہیں اور اپنی ماں کے آگے سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ ماں جو صوفے پر بیٹھی ہوتی ہیں وہ اپنے بیٹے کے اس انداز کو دیکھ کر خوشی سے تالی بجانے لگتی ہیں۔

وردی اتارنے سے پہلے ماں کو سلام کرنا خواب تھا

اس آرمی افسر کا نام میجر جنرل رنجن مہاجن ہے۔ اپنی ریٹائرمینٹ سے قبل ماں کو آخری سلام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انھوں نے مزید لکھا کہ “میری ماں جیسا کوئی نہیں۔ اپنی وردی اتارنے سے پہلے اپنی ماں کو سلام کرنا میرا خواب تھا جس نے مجھے جنم دیا اور اس قابل بنایا کہ میں یہ وردی پہن سکوں“

ایک ہیرو کے پیچھے اصل ہیرو اس کی ماں ہوتی ہے

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ واقعی ایک ہیرو کے پیچھے جانے کتنے ہی ہیرو چھپے ہوتے ہیں۔ خاص طور پر ہیرو کو جنم دینے والی ماں سب سے زیادہ داد و تحسین کی حقدار ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US