گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہاں ماہ قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی خبر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔ آج ایک ماہ ان کی اپنے بیٹے کو نہلانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی اور ایک عام والد کی طرح انہوں نے اپنے بچے غسل دیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ جاری کی جس میں انہیں اپنے ایک ماہ کے بچے کو ایک سنک میں نہلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ بچے کے چہرے پر دل کی شکل والے ایموجی کا احاطہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے جاری کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایک باپ اور شوہر کے طور پر آپ کے خاندان کے لیے موجود ہونا ضروری ہے۔ ہم اپنے بچوں کے لیے خاص طور پر لڑکوں کے لیے مثالیں قائم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گھر میں برابر کے ذمہ دار ساتھی بنیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے معاشرے کی خواتین کو ملک کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔اس سے ہماری لڑکیاں اور خواتین باہر نکل کر قومی ترقی کا حصہ بن سکیں گی۔
کامران ٹیسوری نے ویڈیو میں ان تمام والد کو پیغام دیا کہ جو پورا دن کام کرتے ہیں انہیں اپنے بچوں کا بھی خیال رکھنا ہے۔ آپ لوگ دیکھیں کہ میں اپنے ذولقرنین کو شاور دلا رہا ہوں۔ میرا اُن والد کو پیغام ہے کہ وہ بھی اپنے ننھے بچوں کا اسی طرح خیال رکھیں۔