جان بچانے کے لیے دوست سے مدد مانگی، مگر اسے لگا مزاق کر رہا ہوں ۔۔ 2022 میں ہونے والے غمزدہ واقعات، جو آپ کو بھی یہ سال بھولنے نہیں دیں گے

image

2022 ایک ایسا سال رہا ہے، جس نے کئی غم دیے، لیکن ساتھ ہی متحد کا موقع بھی دیا، لیکن اس سب میں پاکستانیوں نے بہت کچھ کھویا بھی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

شروعاتی مہینہ جنوری ہی اتنا خوفناک گزرا تھا کہ سب افسردہ تو ہوئے ہی ساتھ ہی دلبرداشتہ ہو چکے تھے۔

کیونکہ مری میں برفانی طوفان کی وجہ سے کئی شہری پھنس گئے تھے اور اسی صورتحال میں 20 سے زائد شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔ جن میں بھائی بھی شامل تھے، پوری فیملی بھی لقمہ اجل بن گئی۔

اسی اثناء میں دوستوں کی گفتگو بھی وائرل تھی، جس میں مری میں پھنسا ایک دوست اپنے دوست کو مدد کے لیے پکارتا ہے، لیکن دوسرے دوست کو لگا کہ یہ مزاق کر رہا ہے، بعدازاں اس دوست کو بچا لیا گیا تھا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی مسکان نے سب کو جذباتی کر دیا تھا، کیونکہ طالبہ کے آس پاس موجود ہندو انتہا پسند تنظیم کے کارندں نے مسکان ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی۔

جس کے بعد مسکان نے بھی اللہ اکبر، اللہ اکبر کا نعرہ لگانا شروع کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت پاکستان اور بھارت میں بھی ایک طوفان برپا ہو گیا تھا۔ تاہم اس سب میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم بھی خوب واضح ہوئے۔

مارچ کا مہینہ پشاور والوں کو پھر سوگوار کر گیا تھا، پاکستان بھر میں جہاں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں وہیں مارچ 2022 میں پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش حملے نے سب کو افسردہ کر دیا۔

سال کا پہلا سب سے بڑا سانحہ 30 سے زائد نمازیوں کو شہید کر گیا تھا، کسی کا شوہر گیا تو کہیں کئی بچے یتیم ہو گئے۔ اسی طرح کہیں پورا گھرانہ ہی اجڑ گیا۔

اپریل کے مہینے نے بھی عالمی توجہ حاصل کی، جب کراچی یونی ورسٹی میں چینی اساتذہ کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا، خودکش حملہ کرنے والی خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑایا، تاہم اس واقعے نے چین اور پاکستان کے درمیان رابطے کو توڑنے کی کوشش کی۔

اپریل میں ہی عمران خان کی حکومت بھی تحریک عدم اعتماد کی روشی میں ختم ہو گئی تھی، جس نے پاکستانی کو بھی افسردہ کر دیا تھا۔

عمران خان سے محبت کرنے والوں نے سڑکوں پر نکل کر ان سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا تھا، جس نے عالمی توجہ حاصل کی۔ ساتھ ہی پاکستان آرمی کے بارے میں پروپیگنڈے کا سلسلہ شروع ہوا۔

مئی کا مہینہ بھی کچھ خاص اچھا نہیں گزرا کیونکہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال بڑھتی جا رہی تھی، اور ساتھ ہی کراچی کے علاقے ٹاور کے قریب بم دھماکے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

اور پھر جون نے سب کو حیران کیا جب ٹی وی کی دنیا کا سب سے بڑا نام، عامر لیاقت حسین، اچانک انتقال کر گئے۔

مداحوں، ناقدین، ناظرین سب ہی ان کی موت پر حیران اور افسردہ تھے، کیونکہ آخری وقت میں وہ جس اذیت میں مبتلا تھے، وہ سب کو غمزدہ کر رہی تھی۔

جولائی اور اگست کا مہینہ پاکستان کے لیے خوفزدہ معلوم ہوا کیونکہ اس نے معاشی طور پر، سماجی طور، پاکستان کو توڑ کر رکھ دیا۔ خطرناک سیلابی صورتحال کے دوران بھارت نے بھی پانی چھوڑ دیا، جس کے بعد پاکستان میں سیلاب ہی سیلاب تھا۔

70 فیصد سے زائد علاقہ پاکستان کا پانی میں تھا، بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر کے کئی علاقے تباہی کی شدت بیان کر رہے تھے، 1000 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور کئی زخمی ہوئے۔

ستمبر بھی ستمگر ثابت ہوا، اور وہی سیلابی صورتحال ملک میں رہی۔

سال 2022 اس لیے بھی دردناک رہا کیونکہ رونالڈو بھی ہارا، پاکستان بھی ایشیاء کپ ہار گیا وہ بھی سری لنکا جیسی ٹیم سے۔ جبکہ ٹیم ورلڈ کپ میں بھی انگلینڈ سے ہار کھا گئی، جس نے کرکٹ کے متوالوں سمیت پاکستانیوں کو خوب افسردہ کیا تھا۔

اسی دوران یہ بات بھی کافی دلچسپ ہے کہ محمد آصف اور افغان بالر کے درمیان ہونے والی گرما گرمی نے ماحول گرما دیا تھا۔

اور پھر اکتوبر کا مہینہ جب صحافی ارشد شریف کو شہید کر دیا گیا، ارشد کی شہادت نے پاکستانیوں مزید مایوس کر دیا تھا۔

ملک میں جاری کشیدہ صورتحال اور سیاسی بحران کی وجہ سے شہری ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ارشد بھی جان کے خطرے کی وجہ سے بیرون ملک تھے۔

یہی سال تھا جب سابق وزیر اعظم عمران خان کو قاتلانہ حملے میں مارنے کی کوشش کی گئی، جو کہ ناکام ہوئی، لیکن اس واقعے نے بھی عالمی توجہ حاصل کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US