اپنی گاڑی میں جوتے بیچتا ہوں کیونکہ ۔۔ پرانی گاڑی میں جوتے بیچتا یہ کروڑ پتی شخص کون ہے اور کیا یہ پاکستانی ہے؟ اپنی کہانی بیان کردی

image

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں اللہ نے بے شمار دولت دی ہوتی ہے، اُن کے پاس ہر وہ چیز موجود ہوتی ہے جس کا انسان صرف سوچ ہی سکتا ہے مگر عمر کا ایک حصہ ایسا آتا ہے جب ان کے سارے شوق پورے ہوجاتے ہیں اور وہ عام طرز کی زندگی بسر کرتے ہیں۔

ہم جس شخص کی کہانی آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ بھی اپنی زندگی میں بہت پیسہ دیکھ چکا ہے مگر آج وہ اپنی گاڑی پر جوتے فروخت کرتا ہے۔ سڑک کنارے فٹ پاتھ پر کرسی لگائے یہ شخص کون ہے آج ہم جانیں گے۔

اس گمنام پاکستانی نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ پرانے ماڈل کی گاڑی اور جوتے فروخت کرنا ان کا شوق ہے۔ ان کے پاس سن 1986 کا ماڈل ہے جو 2001 میں پاکستان آیا۔

اس شخص کو اپنی گاڑی سے اتنا لگاؤ ہے کہ اگر کوئی اس کی بھاری قیمت بھی لگائے تو وہ بیچنے سے انکار کردیتے ہیں۔ اِنٹرویو میں گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کام کرتے ہوئے 4 ماہ کا وقت ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے جوتیاں پہننے کا بہت شوق ہے تو کیوں نہ لوگوں میں بھی جوتے فروخت کروں۔ ایک سوال کے جواب میں شہری کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی میری جیون ساتھی ہے۔

پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ میں نے بچپن میں پڑھائی چھوڑ دی تھی کیونکہ دھیان کاروبار کی طرف چلا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کئی دُکانیں بھی تھیں مگر وہ میں نے دوستوں کو بیچ دیں، میرا جو دل کرتا ہے وہ میں کرتا ہوں۔

مزید اس شخص نے اپنے بارے میں کیا کچھ بتایا نیچے دی گئی ویڈیو میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US